ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے خلاف وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ عمران اسماعیل کو فوری طور پر گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔یاد رہے کہ عمران اسماعیل کو تھانہ بارہ کہو میں لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے الزام میں مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔ اس کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی ہے تاکہ عدالت مزید کارروائی مکمل کر سکے۔لانگ مارچ کے دوران پیش آنے والے اس واقعے میں دیگر اہم افراد بھی مقدمے کا حصہ تھے