عمران اسماعیل کا وفاقی وزیر آبپاشی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

کراچی: سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وفاقی وزیر آبپاشی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا-

باغی ٹی وی : سابق گورنر سندھ اورپاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ بتایا جائے سندھ کے حکمرانوں کے نام سے غیرقانونی نہریں کس دور میں بنیں ؟ پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وڈیروں کی زمینیں آباد ہیں کیونکہ سندھ کے پانی پر ڈاکہ ڈالنے والے سندھ کے ہی حکمران ہیں۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ وفاقی وزیر آبپاشی سندھ کے پانی سے وڈیروں کی زمینیں آباد کر رہے ہیں اور سندھ میں پانی کی مصنوعی قلت پیدا کر کے زمینیں ہڑپنے کی کوشش کی جا رہی ہے صوبے کا آدھے سے زیادہ رقبے پر حکمران جماعت کے سربراہ قبضہ کر چکے ہیں اور چھوٹے کاشت کاروں کا پانی بند کر کے ان کی زمینیں بنجر بنائی جا رہی ہیں۔

سابق گورنر سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے گلے آج کیوں بند ہو گئے ہیں جبکہ سندھ کی عوام اور سندھ کے خلاف ہر سازش کی زمہ دار پیپلز پارٹی ہے۔

حکومت نے پیکا ایکٹ کی شق 20 کی بحالی کیلئےسپریم کورٹ میں دائر پٹیشن واپس لے لی

دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ امپورٹڈ کٹھ پتلیوں کا ہر دعویٰ جھوٹا اور ہر قدم ملک پر بھاری پڑ رہا ہے۔ مہنگائی میں کمی کا دعویٰ بھی پیٹ پھاڑ کر لوٹی دولت واپس نکلوانے والی بڑھکوں جیسا ہے۔


انہوں نے کہا کہ ایک ماہ میں افراط زر کی شرح 11 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور وزیر اعظم کپڑے بیچ کر عوام کو سستا آٹا دینے جیسی شعبدہ بازیاں کررہے ہیں یہ نااہل گلدستہ جب تک حکومت میں رہے گا معیشت کا بیڑا غرق کرے گا نااہل امپورٹڈ کٹھ پتلیوں نے معیشت کا بیڑہ تو غرق کرنا ہی ہے لیکن معیشت کا بیڑہ غرق ہونے کے ساتھ ان کی اپنی سیاست بھی دفن ہو جانی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا آج دورہ راولپنڈی کا امکان

Comments are closed.