آج شاید میری آخری سیاسی پریس کانفرنس ہے،عمران اسماعیل نے بھی پی ٹی‌آئی کو خیرباد کہہ دیا

0
45

کراچی : سابق گورنرسندھ اور پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے بھی پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا-

باغی ٹی وی: سابق گورنر سندھ اور سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی عمران اسماعیل نے پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا۔

واضح رہے کہ سابق گورنر سندھ اور رہنما تحریک انصاف عمران اسماعیل کو کراچی کی سینٹرل جیل سے رہا کردیا گیا،عمران اسماعیل کو کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم پر سینٹرل جیل سے رہا کیا گیا ہے جس کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ کسی کا دل ٹوٹا ہو تو معافی چاہتا ہوں، عمران خان آپ کو اور پاکستان تحریک انصاف کو خدا حافظ کہتا ہوں-

سابق وفاقی وزرا علی زیدی،خسرو بختیار بھی تحریک انصاف چھوڑ گئے

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھاکی آج شاید میری آخری سیاسی پریس کانفرنس ہےمیں پاکستان تحریک انصاف کے بانی ارکان میں سے ہوں، ترقی، خوشحالی والے پاکستان کا خواب دیکھا تھا، پونے چار سال حکومت میں رہا، ناتجربے کاری تھی۔

انہوں نے کہا کہ 27 سالہ جدوجہد کے بعد ملنے والی حکومت پونے چار سال میں فارغ ہوئی، یہ بیانیہ بننا شروع ہوگیا کہ پی ٹی آئی کا مقابلہ پاک فوج سے ہےمیرا خاندان فوج سے نہیں لیکن میرا دل پاک فوج کے ساتھ ہےبچپن سے خواہش تھی کہ جی ڈی پائلٹ بنوں فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیے، 9 مئی کے بعد کچھ دن چھپتا پھرا، پھر پکڑا گیا۔

واضح رہے کہ پولیس نے عمران اسماعیل کو جلاؤ گھیراؤ کیس میں بے گناہ قرار دیا تھا۔ تفتیشی افسر نے رپورٹ عدالت میں جمع کرتے ہوئے بتایا کہ عمران اسماعیل کے خلاف شواہد نہیں ملےعدالت نے پولیس کی رپورٹ منظور کرتےہوئےعمران اسماعیل کی رہائی کا پروانہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ عمران اسماعیل کسی اور مقدمے میں ملوث نہیں تو رہا کیا جائےساتھ ہی عدالت نے عمران اسماعیل کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔

عمران خان کو ملک سے نکالنے کی تیاری، جمائما کو سگنل مل گیا. مبشر لقمان

یاد رہے کہ 19 مئی کو سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 سے گرفتار کیا گیا تھا،ٹیپوسلطان پولیس نے عمران اسماعیل کو جلاو گھیراو پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا جبکہ وہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

سابق گورنر سندھ سمیت تحریک انصاف کے دیگر 20 رہنماؤں کے خلاف رینجرز کی چوکی، جیل کی گاڑی، بس اور دیگر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات پہلے سے درج ہیں۔

Leave a reply