اسلام آباد میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان جواب دیں کہ انہوں بنی گالہ کو منی گالہ کیسے بنایا اور صادق و امین ہیروں اور گھڑیاں بیچنے کا کاروبار کیسے کررہے تھے؟
انہوں نے مزید کہا کہ: عمران خان اس کا بھی جواب دیں کہ فرح گوگی اور بشری بی بی کے درمیان جو ٹرانزیکشن ہوتی رہی ہیں وہ کس بنا پر ہوتی رہی؟
وزیرااطلاعات کا کہنا تھا کہ: ان کا ایک نکاتی ایجنڈا تھا کہ کس طرح بنی گالہ کو منی گالہ بنانا ہے اور صادق اور امین نے ناصرف توشہ خانہ کے تحائف بیچ دیئے بلکہ صادق اور امین بنی گالہ بیٹھ کر زمینوں پر قبضے بھی کر رہے تھے۔
وزیراطلاعات کے مطابق: جب دوسروں کی آڈیوز یا ویڈیوز لیک ہوتی تھی تو یہ لوگ طبلہ بجاتے تھے مگر اب جب اپنی آڈیوز لیک ہورہی ہیں تو ان کی چیخیں نکل رہی ہیں کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ ان کے خلاف تحقیقات ہورہی ہیں اور ان کی جواب طلبیاں شروع ہوگئی ہیں۔
مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ: عوام کو بتایا جائے کہ انہوں نے اپنے دور اقتدار میں کس طرح پیٹرول اور گیس کے مافیا کو فائدہ پہنچایا اور جس وقت سستی ایل این جی مل رہی تھی تو انہوں نےکیوں نہیں خریدی۔
عمران خان کے سازش والے بیانیہ پتر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ: اگر کوئی بیرون ملک سازش تھی تو 8 مارچ کو عمران خان نے عوام سے خطاب کر کےکیوں نہ بتایا اور اسمبلیاں تحلیل کیوں نہ کیں اگر یہ اتنے سچے تھے تو؟
انہوں نے کہا: عمران خان نے کبھی بھی سیاسی استحکام نہیں چاہا ہے ۔
وزیر اطلاعات نے بتایا کہ: خارجہ پالیسی کی جو تباہی ہوئی ہے اس کا زمہ دار عمران خان اور سابقہ حکومت ہے کیونکہ یہ ایک نااہلوں کا ٹولہ تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ: مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار بھی عمران خان ہی ہے۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ: عمران خان تو کہتے تھے کہ بشری مانیکا ایک گھریلو خاتون ہے لیکن آڈیو لیک کے بعد یہ ان کا یہ بیانیہ بھی بے نقاب ہوگیا کیونکہ وہ تو لوگوں کے خلاف غداری کے ٹرینڈ بنواتی رہی ہیں.