مزید دیکھیں

مقبول

عمران خان کی ہدایت کے بغیر حکومت کیساتھ مذاکرات کی کوئی حیثیت نہیں۔حامد رضا

سنی اتحاد کونسل پاکستان اور قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ حکومت کیساتھ مذاکرات برابری کی بنیاد پر ہوں گے۔ حکومت مذاکرات سے پہلے عمران خان کے مینڈیٹ کو تسلیم کرے۔ حکومتی وزراء کی چرب زبانی سیاسی کشیدگی کا باعث ہے۔ سیاسی مقدمات کا بھر پور مقابلہ کیا جائے گا۔ لیگل گراؤنڈز پر عمران خان کا ملٹری ٹرائل نہیں ہوسکتا۔ پاکستان کی سب سے بڑی پارلیمانی جماعت کو دیوار کیساتھ نہیں لگایا جاسکتا۔ حکومت نے آئی ایم ایف کا بوجھ عام آدمی پر ڈال دیا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں ممبران پارلیمنٹ اور وزراء کی تنخواہوں کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ عام آدمی کا لائف اسٹائل دن بدن بدتر ہوتا جارہا ہے۔ سانحہ اے پی ایس کے مجرمان کو عام معافی دیکر شہداء کے خون سے بیوفائی کی گئی ہے۔ 9مئی اور 26نومبر کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین پاکستا ن تحریک انصاف بیرسٹر گوہر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ سیاسی کارکنوں کو مذاق نہ بنایا جائے۔ ہمارے مظاہرین پر بد ترین تشدد کرکے جمہورکا گلہ دبایا جارہا ہے۔ ملک کی سب سے بڑی جمہوری و پارلیمانی جماعت کے کارکنوں اور ہنماؤں کے خلاف بدترین انتقامی کاروائیاں کی جارہی ہیں۔ عمران خان کی ہدایت کے بغیر حکومت کیساتھ مذاکرات کی کوئی حیثیت نہیں۔

امریکہ پاکستان کے دفاعی معاملات میں مداخلت بند کرے،خالدمسعودسندھو

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan