عمران نیازی کے تیار کردہ جتھے نے ملکی املاک کو جلایا، محسن شاہنواز رانجھا

mohsin shahnawa

مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہ نواز رانجھا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان انوکھا لاڈلا ہے، عمران نیازی کے تیار کردہ جتھے نے ملکی املاک کو جلایا، شہدا کی یادگاروں کی توڑ پھوڑ کی گئی، حملہ آرگنائزر طریقے سے کیا گیا، 2014 میں اسکی تربیت کی گئی تھی،

محسن شاہ نواز رانجھا کا کہنا تھا کہ 2014 میں پی ٹی وی پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ پر حملہ کیا گیا،اس نظریے کو اس طریقے سے پالا گیا کہ ریاستی اداروں کا احترام ختم کیا گیا،تحریک طالبان اور پاکستان تحریک انصاف میں کوئی فرق نہیں،عمران خان کی اس سیاست کا خمیازہ آج پاکستانی قوم بھگت رہی ہے، آج پھر ایک عدالتی لاڈلا تیار کیا جارہا ہے، کیا پاکستان کی عدالتیں یہ سب نہیں دیکھ رہیں ،اس انوکھے لاڈلے کو ریاستی اداروں پر حملے کا این او سی دے دیا گیا ہے، کاش 2018 سے 2022 تک یہ سہولت مسلم لیگ اور نواز شریف کو دی گئی ہوتی، کاش یہ عدالتی سہولت کاری پی ڈی ایم کے رہنماؤں کو ہوتی،

محسن شاہ نواز رانجھا کا کہنا تھا کہ ملک میں عام شخص اورعمران خان کے ساتھ عدالتی نظام کا برتاؤ مختلف ہے تحریکِ انصاف کے لیے تمام عدالتیں مختلف رویہ رکھتی ہیں ،ثاقب نثار کی باقیات آج بھی متحرک ہیں عمران خان کو 2018 انتخابات میں نقل مار کر پاس کروایا گیا جیسی آوازیں عمران خان کے لیے عدلیہ سے پہلے آتی تھیں آج بھی ویسی ہی آ رہی ہیں نواز شریف پر تنخواہ کا الزام تھا جس پر انہیں تا حیات نااہل کردیا گیا اوراب عمران خان سر پر ٹوکری پہن کر ملک میں گھوم رہے ہیں

پاکستان میں توقع سے بڑھ کر پیار ملا، بھارتی برج ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

برج گیم میں جوا اور پیسے نہیں لگتے:برج پلیئرغیاث ملک ، جہانگیر اور سعید اختر

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ، کھلاڑیوں کا شاہی قلعہ کا دورہ

Comments are closed.