ٹی وی پروگرام میں لڑائی،عمران خان کے وکیل پر مقدمہ درج

پولیس نے آج مقدمہ درج کرنے کی تصدیق کی ہے
0
50
afnan marwat

نجی ٹی وی کے شو میں لڑائی،عمران خان کےوکیل پر مقدمہ درج کر لیا گیا

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سینیٹر افنان اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی تھی، سینیٹر افنان اللہ کی درخواست پر شیر افضل مروت کیخلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،

نجی ٹی وی کے شو کے دوران لیگی سینیٹر افنان اللہ اور شیر افضل مروت کیخلاف تلخ کلامی ہوئی تھی بات اس حد تک پہنچی کہ دونوں آپس میں جھگڑ پڑے اور ایک دوسرے کو زدوکوب کیا تھا، جس کے بعد افنان اللہ نے مقدمہ کی درخواست دی تھی، پولیس نے آج مقدمہ درج کرنے کی تصدیق کی ہے،

سوشل میڈ یا پر سینیٹر افنان اللہ مروت کی درخواست کی کاپی وائرل ہونے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کی جانب سے سینیٹر افنان اللہ کے خلاف کارروائی کیلئے تھانہ مارگلہ میں درخواست دی گئی،درخواست کے بعد شیر افضل مروت نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ میں تھانہ مارگلہ میں بلیک بیلٹ افنان اور نامعلوم دھمکی دینے والے کے خلاف باضابطہ درخواست جمع کرادی ہے اگر پولیس اتوار کی رات تک ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے میں ناکام رہتی ہے تو میں ایف آئی آر U/S 22-A CrPc کے لیے عدالت انصاف سے رجوع کروں گا

مراعات میں شاہانہ اضافے کے بل کی منظوری افسوسناک ہے،سبیل اکرام

استقامت کو تیری سلام عافیہ ،تحریر:ڈاکٹر سبیل اکرام

سیاستدان ملک کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کی کوشش کریں ۔ ڈاکٹر سبیل اکرام

قرآن مجید کا پڑھنا عبادت اوراس پر عمل کرنا باعث نجات ہے،ڈاکٹر سبیل اکرام

Leave a reply