فیض حمید کیخلاف چارج شیٹ،عمران کا بچنا ممکن نہیں، فیصل واوڈا

faisal faiz

سینیٹر فیصل واوڈا نے آئی ایس پی آر کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ر) کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ فیض حمید نے گواہی دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ طاقتور افراد کا احتساب اسی طرح ہونا چاہیے جیسے عام شہری کا ہوتا ہے۔ فیض حمید کے خلاف چارج شیٹ کے بعد اب بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، عمران خان کا بچنا ممکن نہیں ہے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "فیض حمید نے جو گواہی دی ہے، اس کے بعد پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو کیسے چھوڑا جا سکتا ہے؟” انہوں نے مزید کہا کہ "نو مئی کے واقعات میں فیض حمید کا کردار واضح ہو چکا ہے اور جب ایک طاقتور شخص پر کارروائی ہو رہی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اب دیگر طاقتور افراد کے لیے بھی کوئی رعایت نہیں ہو گی۔”فیصل واوڈا نے نو مئی کے واقعات کو سوچی سمجھی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دن کے واقعات میں فیض حمید کے کردار پر پردہ ڈالا گیا تھا لیکن اب ان کی چارج شیٹ اور کورٹ مارشل کی کارروائی سے یہ حقیقت بے نقاب ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "نو مئی کی سازش میں پی ٹی آئی کی قیادت اور ان کے حواریوں کا ہاتھ تھا، اور اب ان کے لئے مسائل مزید بڑھنے والے ہیں۔”

فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی کی قیادت اور خاص طور پر عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر بھی سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ "بشریٰ بی بی اور ان کے حواریوں کے بارے میں میں بار بار خبردار کرتا رہا ہوں کہ وہ ملک کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ اب ان کے لیے وقت آ چکا ہے کہ وہ حساب دیں۔” سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ "اب پی ٹی آئی کے تمام اہم رہنماؤں کا احتساب ہونا چاہیے، جیسے مراد سعید، حماد اظہر، اور دیگر افراد، جو ماضی میں اس ناپاک کھیل کا حصہ رہے ہیں۔”فیصل واوڈا نے کہا کہ "پاکستان میں کوئی بھی فرد، چاہے وہ سیاستدان ہو یا فوجی، ملک کے ساتھ غداری نہیں کر سکتا۔” انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی سالمیت کے ساتھ کھیلنے والے تمام افراد کو عبرت کا نشانہ بنایا جائے گا، اور یہ واقعہ ان کے لیے سبق بنے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ "اب وہ لوگ جو فوج کے ساتھ گیم کھیل کر پاکستان کی جڑوں کو کمزور کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ان کے لیے بھی واضح پیغام ہے کہ وہ اس راستے سے ہٹ جائیں۔” فیصل واوڈا نے کہا کہ "اب تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے کردار کی اصلاح کرنی چاہیے، اور دہشت گردی کے الزامات سے بچنا چاہیے۔”

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ "پی ٹی آئی میں کچھ مخلص لوگ ہیں، لیکن انہیں بربریت کی سیاست سے الگ ہو کر ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے آگے آنا ہوگا۔” انہوں نے مثال کے طور پر علی امین گنڈاپور کا ذکر کیا اور کہا کہ "مولا جٹ کی سیاست کرنے والے افراد کا انجام دنیا کے سامنے آ رہا ہے، اور انہیں پاکستان کے مفاد میں فیصلے کرنے ہوں گے۔”فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ "ہمیں گناہ گاروں کے لیے معافی کی بات نہیں کرنی چاہیے، بلکہ ان کو قانون کے کٹہرے میں لانا چاہیے تاکہ ملک میں قانون کی بالادستی قائم ہو۔”

طاقتوروں کا وار کامیاب،یحییٰ آفریدی چیف جسٹس،فیض حمید کا فیصلہ چند دن میں

ہوسکتا ہے جنرل فیض حمید اندر یہ گانا گا رہے ہوں کہ آ جا بالما تیرا انتظار ہے، خواجہ آصف

کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں،فیض حمید کیخلاف ثبوتوں پر کاروائی ہو رہی، ترجمان پاک فوج

فوج میں کڑے احتسابی نظام پر عملدرآمد استحکام کیلئے لازم ہے،آرمی چیف

فیض حمید جیو نیوز کو بند کرنا چاہتے تھے،پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار،اگلا چیئرمین کون

جنرل عاصم منیرنے ڈنڈا اٹھا لیا، فیض حمید گواہ،اب باری خان کی

فیض حمید کو چارج شیٹ کر دیا گیا 9 مئی کے الزامات بھی شامل

Comments are closed.