تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جیل میں ہیں اور توشہ خانہ کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں
عمران خان کو جیل میں سہولیات بارے تحریک انصاف کا دعویٰ تھا کہ جیل میں سی کلاس دی گئی ہے اور کوئی سہولیات نہیں دی گئی، گھر کا کھانا نہیں دیا جا رہا، ڈاکٹر کو ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، تاہم اب عمران خان کو جیل میں سہولیات ملنا شروع ہو گئی ہیں
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے جیل میں دو بار عمران خان سے ملاقات کی،ملاقاتوں کے بعد بشریٰ بی بی نے وزارت داخلہ پنجاب کو خط لکھ کر عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے اور سہولیات کی اپیل کی تھی، عمران خان ابھی تک اٹک جیل میں ہی ہیں ، انہیں اڈیالہ منتقل نہیں کیا گیا تا ہم عمران خان کو سہولیات دے دی گئی ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کو جیل میں جیل مینوئل سے ہٹ کر کھانا ملنے لگا ہے، جیل میں ناشتہ صبح سویرے قیدیوں کو دیا جاتا ہے تا ہم عمران خان کو اب ناشتہ 11 بجے دیا جاتا ہے، عمران خان کو جیل احاطے میں واک کرنے کی بھی اجازت دے دی گئی ہے، عمران خان کو جیل میں فروٹ بھی دیا جا رہا ہے
عمران خان کو جب زمان پارک سے گرفتار کر کے اٹک جیل لے جایا گیا تھا تو ابتدائی ایام میں عمران خان کو جیل میں مشکلات کا سامنا تھا ، انکو ایک چھوٹی سی بیرک میں رکھا گیا تھا اور واش روم بھی اسی بیرک کے اندر ہی موجود تھا تا ہم اب عمران خان کو جیل میں سہولیات ملنے لگ گئی ہیں،
اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل
جیل اسی کو کہتے ہیں جہاں سہولیات نہیں ہوتیں،
چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک مزید مقدمہ درج کر لیا گیا
نشہ آور اشیاء چیئرمین پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں پہلی لڑائی کی وجہ بنی،
بشریٰ بی بی نے شوہر کے لئے چار سہولیات مانگ لیں
پی ٹی آئی کورکمیٹی میں اختلافات،وکیل بھی پھٹ پڑا