عمران خان اور ٹرمپ کے مابین اہم ملاقات 22 جولائی کو ہو گی

وزیر اعظم پاکستان عمران خان 21 جولائی کو 3 روزہ دورے پر امریکہ روانہ ہوں‌ گے جبکہ 22 جولائی کو ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہو گی.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق عمران خان ٹرمپ سے ون آن ون بھی ملیں‌ گے اور وفود کی سطح پر بھی باہمی ملاقاتیں‌ ہوں گی. اس موقع پر شاہ محمود قریشی، سہیل محمود اور امریکی وزیر خارجہ موجود رہیں‌ گے. وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ امریکہ کو بہت زیادہ اہمیت کا حامل قرار دیا جارہا ہے.

وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے. عمران خان او رٹرمپ کے مابین ہونے والی ملاقات میں افغانستان میں جاری امن عمل، پاک امریکہ تعلقات، افغان طالبان سے مذاکرات میں پاکستان کا کردار اور دیگر اہم بین الاقوامی مسائل اور معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا.

وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کو بین الاقوامی سطح پر بھی بہت اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے.

Comments are closed.