عمران خان اگلے ماہ جا رہے ،نواز شریف آنا چاہتا ہے تو آ جائے، شیخ رشید
عمران خان اگلے ماہ جا رہے ،نواز شریف آنا چاہتا ہے تو آ جائے، شیخ رشید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کوئی آئی ایم ایف میں جانا پسند نہیں کرتا،
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اندھی وہیل مچھلیاں ہیں خوشی سے کوئی بھی آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاتا،کل23 ویں دفعہ آئی ایم ایف میں گئے،وزیراعظم عمران خان اگلے ماہ چین جارہے ہیں احساس پروگرام کے تحت 180 ارب روپے ایک کروڑ 50 لاکھ افراد میں تقسیم کیا گیا نوازشریف آنا چاہیں تو آئیں نہ آنا چاہے تو نہ آئیں چاروں شریف پاکستان کی سیاست سے مائنس ہے،میں سیاست میں ہمیشہ نمبر ون سے دوستی اور نمبر ون سے ہی لڑائی کرتا ہوں یہ چاہتے ہیں جو ہاتھ عمران خان کے سر پر رکھا گیا ہے وہ ان کے سر پر بھی رکھا جائے، وہ ہاتھ ان کی گردن پر تو آئے گا لیکن ان کے سر پر نہیں آئے گا ،
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اپریل کے مہینے میں صورتحال کافی بہتر ہو گی، اپنے علاقے کے لوگوں سے جو وعدے کئے تھے ان پر کام شروع ہونے جا رہا ہے، اب ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہو گی مہنگائی ہے لیکن ہم حلقوں میں انہی تھڑوں پر ہیں ،صوبائی مسئلے پر بات نہیں کرنا چاہتا عمران خان پانچ سال حکومت ٹکا کر کریں گے ۔مری کا واقعہ صوبائی مسئلہ ہے میں انسانی بنیادوں پر وہاں گیا تھا،ملک کا معاشی و اقتصادی مسئلہ ہمیں جہیز میں ملا
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ خزانے کو اتنا لوٹا گیا کہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط بھی ماننا پڑیں، اپوزیشن 2، 2 لانگ مارچ کر رہی ہے اپوزیشن ایک ہی مارچ کرے تا کہ ٹوکرا آپ پر رکھ دیا جائے، 23 مارچ کو تاریخی پریڈ ہونے جا رہی ہے،او آئی سی کے مہمان بھی پریڈ دیکھنے آئیں گے، چاروں شریف مائنس ہیں پاکستان کی سیاست سے۔ ہماری حکومت چوتھے سال میں داخل ہے، پانچواں سال الیکشن کا ہوگا۔ شہبازشریف نوازشریف سے زیادہ کرپٹ ہے،
@MumtaazAwan
بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟
ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب
ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ
سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار
سب مان گئے، اب ہو گی ان ہاؤس تبدیلی، پہلے جائے گا کون؟ فیصلہ ہو گیا
اور حکومت شہباز شریف کے آگے جھک گئی،مدد مانگ لی
ان ہاؤس تبدیلی نہیں بلکہ نئے انتخابات، مولانا فضل الرحمان کا بلاول کو مشورہ
ان ہاؤس تبدیلی، اہم شخصیت حکومتی اراکین کی فہرست لے کر نواز شریف سے ملنے پہنچ گئی
شیخ رشید کی نواز شریف کو آفر، پی ڈی ایم سے تاریخ بدلنے کی اپیل