عمران خان اپنی ذات کے عشق میں ہر بارعجیب بیانات دیتے ہیں،مرتضیٰ وہاب

0
40
murtaza wahab

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما، ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ایک طرف دہشتگردی دوسری طرف عمران خان کی مرضی ،میں میں میں

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ عمران خا ن اقتدار اپنی ذات کے لیے مانگ رہے ہیں،عمران خان کی پالیسی اور سیاست دوسری طرف ملک مشکل سے گزر رہا ہے ،اگر ملک میں ترسیلات زرنہیں ہوں گی تو یہ اچھی علامت نہیں،عمران خان اپنی ذات کے عشق میں ہر بار عجیب بیانات دیتے ہیں،آج اگر گیس قلت ہے تو4 سال میں پی ٹی آئی وزرا نے کچھ نہیں کیا، ہربار عمران خان کہتے ہیں اسمبلی توڑدوں گا، ہر بار بڑا اعلان مگر عمل کیوں نہیں کرتے،عمران خان کی وجہ سے معیشت مشکل دور سے گزر رہی ہے سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی استحکام ہوگا

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے فہد ہارون کی ملاقات ہوئی ہے،وزیراعلیٰ سندھ نے فہد ہارون کو معاون خصوصی میڈیا تعینات کردیا ملاقات میں وزیر اطلاعات شرجیل میمن بھی موجود تھے ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ قائداعظم نے کہا تھا کہ ملک میں تمام مذاہب کے لوگوں کو اپنی مذہبی آزادی ہے،پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مذہبی آزادی حاصل ہے،پیپلز پارٹی عوام کی خدمت کرتی ہے، سندھ کابینہ میں ہندو برادری کے وزیر کو شامل کیا ہے سندھ میں ہندو اقلیتی کے ایم این اے اور 2 ایم پی ایز جنرل نشست پر منتخب ہوئے ہیں ،ہم پاکستان کی ترقی کیلئے ملکر کام کرینگے، پیپلز پارٹی میں ملک میں رہنے والے تمام مذاہب کے لوگ شامل ہیں

اکثر ارکان اسمبلی ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشی ہیں انہیں پتا ہی نہیں کہ کراچی کے عوام کے مسائل کیا ہیں،حافظ نعیم الرحمان

سیاسی ایڈمنسٹریٹر نے کراچی کو ڈبو دیا،جماعت اسلامی

 بجلی کے بلوں پر عائد ٹیکس ناقابل برداشت ہے

Leave a reply