وزیر اعظم عمران خان دورہ امریکہ کے دوران کہاں ٹھہریں گے؟ اہم خبر آ گئی
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ اپنے دورہ امریکہ کے دوران امریکہ میں قائم اپنے سفارتخانے میں ٹھہریں گے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ ذو الفقار بھٹو کے سواکوئی اصلی لیڈر نہیں آیا. ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستانیوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ مشکل وقت نکل گیا ہے. اس کے بعد حالات سنبھل جائیں گے. ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے نہیں پیپلز پارٹی نے حدیبیہ منی لانڈرنگ کیس بنایا تھا.انہوں نے کہا کہ 61 ارب ڈالر سے گروتھ ریٹ بنایا تو ملک مقروض ہوگیا .عمران خان نے کہا کہ ایک کروڑ پاکستانی 22 کروڑ پاکستانیوں کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا .وزیر اعظم نےکہا کہ ہاوسنگ پروجیکٹ سے ملک ترقی کرے گا.50 لاکھ گھروں کی تعمیر سے ملک ترقی کرے گا اور روزگار بڑھے گا.
عمران خان نے کہا کہ 3جولائی کو آئی ایم ایف سے ایک اہم میٹنگ ہے جس کے بعد امید ہے کہ یہ افراتفری ختم ہوجائے گی.غیر ملکی سرمایہ کاری سے ملک ترقی کرے گا.سی پیک کے حوالے سے انہوں نےکہا کہ روس،چین اور کئی بڑے بڑے ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے پر تول رہے ہیں.ملک ان شا اللہ ترقی کرے گا