عمران خان اپنی پرواہ کریں، شیری رحمان نے دی وزیراعظم کو دھمکی
پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی واشنگٹن ڈی سی اور ڈی چوک تقریر میں کوئی فرق نہیں،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کیے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے وزیراعظم عمران خان کے امریکا میں خطاب پر رد عمل میں کہا کہ امریکا میں مقیم پاکستانی یقیناً عمران خان کی تقریر سے مایوس ہوئے ہونگے،عمران خان ماضی کی حکومتوں پر الزام لگا کر اپنی حکومت چلانا چاہتے ہیں
شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو درپیش مشکلات ایسی تقریروں سے ختم نہیں ہوں گی ،آصف زرداری 12 سال جیل کی سختیاں کاٹ چکے،عمران خان اپنی پرواہ کریں.
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کیپٹیل ون ایرینا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کے دوران جیلوں میں قید سیاسی رہنماوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کے جیل خانوں سے ٹیلی ویژن اور ایئر کنڈیشنر کی سہولتیں واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نواز شریف کہتا ہے کہ جیل کا کھان اچھا نہیں ہے مجھے گھر سے کھانا لاکر کھلایا جائے، پھر انہوں نے ٹی وی اور ایئر کنڈیشن کی سہولت مانگ لی۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 80 فیصد پاکستانیوں کو ایئر کنڈیشن کی سہولت میسر نہیں جبکہ کم از کم 60 فیصد کے پاس ٹی وی بھی نہیں ہے