عمران خان کیخلاف تھانہ رمنا اسلام اباد میں مقدمہ درج ہونے کا معاملہ ،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حفاظتی درخواست ضمانت کیس کی سماعت ہوئی،

جسٹس علی باقر نجفی نے کیس کی سماعت کی،عمران خان کے وکیل نے دلائل پیش کئے،عمران خان روسٹرم پر موجود رہے، وکیل عمران خان نے کہا کہ انھوں نے عمران خان کی تقریر ٹی وی سن کر بے بنیاد ایف آئی آر درج کر دی،انھوں نے کہا کہ عمران خان نے پاک فوج کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش کی،انھوں نے کہا کہ عمران خان نے تقریر کے ذریعے پاک فوج کے لیے عوام میں نفرت پیدا کر رہے ہیں،عمران خان کے وکیل نے عدالت میں ایف آئی آر پڑھ کر سنائی، وکیل عمران خان نے کہا کہ عمران خان نے سوشل میڈیا پر بھی ملک کےخلاف سازش کی،حالانکہ یہ سب باتیں ایف آئی آر میں من گھڑت باتیں ہیں،

عدالت نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی عدالت نے 26 اپریل تک حفاظتی ضمانت منظور کی ،عمران خان کمرہ عدالت سے روانہ ہو گئے

عمران خان سخت سیکورٹی میں لاہور ہائیکورٹ پہنچے، عمران خان کی عدالت جانے کی آج پھر ویڈیو سامنے آئی ہے ،عمران خان کے چاروں اطراف اہلکار تھے جنہوں نے حفاظتی شیلڈ اٹھا رکھی تھیں وہیں عمران خان جب گاڑی سے اترے تو انکے سر پر سیکورٹی کے لئے حفاظتی ڈبہ پہنایا گیا

عمران خان کی حفاظتی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔ جسٹس علی باقر نجفی عمران خان کی حفاظتی ضمانت پر سماعت کرینگے،عمران خان نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اظہر صدیق کے گھر حملہ خوف پھیلانے کے لیے کیا گیا، اظہر صدیق خوف زدہ نہیں ہوتا، گھبراتا نہیں ہے، یہ سب خوف کے لیے کیا جا رہا ہے لیکن ڈرتا کوئی نہیں ہے، یہ جو سارا کچھ کیا جارہا ہے صرف کرپشن بچانے کے لیے کیا جا رہا ہے صرف کرپشن بچانے کے لیے انہوں نے ملک کی کیا حالت کردی ہے آئے روز کیسز درج کئے جارہے ہیں وکلاء آئین کی بالادستی کے محافظ ہیں

قبل ازیں عمران خان کی حفاظتی ضمانت پر سماعت ہوئی تو عمران خان کے وکیل روسٹرم پر آئے اور کہا کہ عمران خان راستے میں ہیں ،دس منٹ تک پہنچ جائنگے ،عدالت کیس کو انتظار میں رکھ لے ،کیس کی سماعت جسٹس علی باقر نجفی نے کی . بعد ازاں عمران خان عدالت پہنچ گئے کیس کی سماعت کا دوبارہ آغاز 2 بجے ہوگا جمعہ کی نماز کے بعد عمران خان کی حفاظتی ضمانت پر سماعت ہوگی

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے

زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

زمان پارک، اسلحہ ملا،شرپسند عناصر تھے،آئی جی سب دکھائینگے،وزیر داخلہ

اس بار تو پولیس نے آپ پر ڈکیتی کی دفعہ بھی لگا دی ہے

عمران خان موو کرتے ہیں تو انکے ساتھ سیکیورٹی ہوتی ہے؟حکومت سے جواب طلب

Shares: