راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے طبی معائنے میں ان میں ’ورٹیگو‘ اور ’ٹینائٹس‘ کی تشخیص ہوئی ہے۔
رپورٹ جیل حکام نے عدالت کو جمع کروائی، جس میں ماہرین کی رائے بھی شامل ہے۔ ماہرین کے مطابق عمران خان کو ان بیماریوں کے ساتھ شدید ڈپریشن کا بھی سامنا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ورٹیگو اور ٹینائٹس اگرچہ عام طور پر سنگین نہیں ہوتیں، تاہم یہ بعض اوقات بیلز پالسی، فالج اور دماغی ٹیومر جیسی بڑی بیماریوں کی ابتدائی علامات بھی بن سکتی ہیں۔ورٹیگو میں مریض کو چکر آتے ہیں اور توازن بگڑنے کا احساس ہوتا ہے، جبکہ ٹینائٹس میں متاثرہ شخص کو کانوں میں ہر وقت شور، گھنٹیوں یا دیگر آوازوں کا سنائی دینا شامل ہے۔ یہ علامات خاموشی اور رات کے وقت زیادہ شدت اختیار کر لیتی ہیں اور سننے کی صلاحیت کو متاثر کر سکتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق اگر ان پیچیدگیوں کا علاج ایک ماہ سے زائد عرصے میں بھی مؤثر نہ ہو یا علامات میں شدت آئے تو یہ کسی بڑی بیماری کا اشارہ ہوسکتی ہیں۔
مودی کی تمام سازشیں الٹی،ڈھاکہ میں امریکی کرنل قتل، تانے بانے را سے جا ملے
شی جن پنگ اور پیوٹن کے درمیان 150 سال تک زندہ رہنے کا امکان زیر بحث
پاک فضائیہ اور ترک فضائیہ کی قیادت کی ملاقات، دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کی کارروائی، آن لائن جوئے میں ملوث یوٹیوبر مدثر حسن گرفتار