اسلام آباد (مانیٹڑنگ ڈیسک) پاکستان میں عمران خان کی قیادت میں مسئلہ کشمیر کو مرکزی حیثیت حاصل ہوگئی ہے، کشمیر نہ صرف عالمی اخبارات کا بنیادی موضوع بنا بلکہ کئی عالمی رہنماوں کے خطابات اور بیانات کا حصہ بن گیا ہے، کشمیر اب تنہا نہیں رہا، ان تاثرات کا اظہار بین الاقوامی نشریاتی ادارے گلف نیوز کی خصوصی رپورٹ میں تجزیہ کار مہر تارڑ نے کیا. رپورٹ میں بتایا کہ 5 اگست کے بعد سے کشمیر میں کرفیو نافذ ہے اور عمران خان نے دنیا کی توجہ کشمیر کی جانب مبذول کرارکھی ہے.
آج کشمیر بین الاقوامی طور پر ابھر رہا ہے، اور اسکے لئے یورپین ممالک کی عوام بھی آواز اٹھارہی ہے، چین، ترکی، ملائیشیا، برطانیہ سمیت متعدد ممالک کے رہنماوں نے کشمیر پر اصولی موقف اپناتے ہوئے کشمیر کا مسئلہ حل کرنے پر زور دیا ہے، کشمیر پر عالمی طور پر آواز اٹھائے جانے کی واحد وجہ عمران خان کا واحد ایجنڈا ہے، کیونکہ وہ صرف کشمیر پر بات کررہے ہیں. جس بہادری کے ساتھ عمران خان نے اقوام متحدہ میں کشمیر کا مقدمہ پیش کیا اس کی مثال پہلے نہیں ملتی.
دی گلف نے سوال اٹھایا کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ کشمیر کا سفیر کہلائے جانے والے عمران خان کیا اس ذمہ داری کا بوجھ دیر تک اٹھاپائیں گے؟ ابھی تک وہ پر عزم ہیں لیکن آگے امتحانات بہت ہیں۔