عمران خان نےاسمبلیاں توڑنےکا اعلان کرکےشکست کا اعلان کیا ہے:رانا ثنااللہ

راولپنڈی:عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کر کے شکست کا اعلان کیا ہے،یہ کہنا تھاکہ ن لیگ کے مرکزی رہنما اوروفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہ عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کرکے اپنی شکست تسلیم کرلی ہے،

عمران خان کا تمام اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان

رانا ثنااللہ نےکہا ہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھی ریکوزیشن لائیں گے، راناثنااللہ کا مزید کہنا تھا کہ پرویز الہٰی اسمبلی نہیں توڑ سکیں گے،وزیرداخلہ رانا ثناالل نے اس حوالے سے کہا ہے کہ پرویز الہٰی کے خلاف ریکوزیشن جمع کروائیں گے،

رانا ثنااللہ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ہماری کافی تعداد ہے ،مسئلہ نہیں ہوگا،عمران خان نے جارحانہ سیاست کی پالیسی اپنائی جو ناکام ہوئی،راناثنااللہ کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی جوتعداد جلسے میں آئی وہ سب نے دیکھ لی،

 

موت کا ڈرختم کردیا،اب پہلےسے زیادہ جدوجہد جاری رہےگی:عمران خان

 

یاد رہے کہ اس سے پہلے راولپنڈی میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اب ہم نے پارلیمانی نظام کا حصہ نہ رہنے اور اسمبلیوں سے نکلنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی تاریخ کا اعلان مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

عمران خان نے کہا کہ مارچ کینسل نہ کرتا تو اگلے دن تباہی ہونا تھی اسی لیے یہ فیصلہ کیا ہے، ملک میں تباہی مچانے سے بہتر ہے ہم اس نظام کا حصہ نہ رہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ملک میں انتشار نہیں چاہتے پُرامن احتجاج پر یقین رکھتے ہیں، ملکی معیشت بچانے کے لیے فوری الیکشن ناگزیر ہیں جب معیشت تباہ ہوتی ہے تو قومی سلامتی بھی متاثر ہوتی ہے، فیصلہ سازوں کو بھی بتا رہا ہوں ملک ڈیفالٹ کی طرف جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے آج راولپنڈی میں جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔ پہلے جلسہ فیض آباد پر ہونا تھا انتظامیہ کی ہدایت پر پی ٹی آئی نے جلسہ گاہ کا مقام تبدیل کرکے رحمن آباد کیا گیا۔

Comments are closed.