سلیم مانڈوی والا کا عمران خان کوجواب

0
109
Saleem Mandi wala

اسلام آباد:رہنما پیپلزپارٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان خود دہشت گردوں کے حامی اور طرفدار رہے ہیں۔عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سلیم مانڈوی نے کہا کہ جھوٹا، گمراہ کن بیانیہ مردہ سیاست بچانے کی کوشش ہے۔ جھوٹے الزامات سے عمران خان حکومت کو بلیک میل کرنا چاہتے ہیں۔

رہنماپیپلزپارٹی سلیم مانڈوی نے کہا کہ عمران کا آصف زرداری پر الزام قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔

"بلیو اکانومی” کو مدنظر رکھتے ہوئے فشریز کی ترقی کیلئے کام کیا جا سکتا ہے،قائمہ کمیٹی

خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سابق صدر آصف زرداری پر قتل کی پلاننگ کا الزام لگادیا۔ویڈیو کانفرنس کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے قتل کرنے کا پلان سی بنا ہے اور آصف زرداری اس کے پیچھے ہیں۔ آصف زرداری نے ایک دہشتگرد تنظیم کو پیسہ دیا ہے۔ سندھ حکومت کا لوٹا ہوا پیسہ میرے خلاف استعمال کیا جا رہاہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے مزید بتایا کہ جب مجھے پہلی دفعہ پتا چلا کہ قتل کی سازش ہوئی ہے تو میں نے ویڈیو بناکر باہر بھجوائی، ویڈیو میں بتایا کہ یہ چار لوگ ہیں جو سازش میں شریک ہیں۔پلان بی میں انھوں نے توہین مذہب کا الزام لگا کر حملہ کرنا تھا، میرے خلاف پوری سازش کی، توہین مذہب کی مہم چلائی، یہ اپنے پلان میں تقریباً کامیاب ہوگئے تھے مگر زندگی اور موت اللہ دینے والا ہے۔

بینکوں میں رکھے گئے پیسوں کی قدرگرنے لگی ہے:عمران خان

عمران خان نے الزام عائد کیا کہ اب ان کا پلان سی بنا ہوا ہے اور آصف زرداری اس کے پیچھے ہے، قوم کو بتارہوں کہ جو نام میں نے دیے ہیں آصف زرداری کے علاوہ وہ نام بھی آنے ہیں، مجھے کچھ ہوا تو ساری قوم کو پتا ہونا چاہیے کہ کن لوگوں نے یہ کرایا۔

ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کھیلنے کےلیے بھارت کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ان کے بدترین مخالفین پر مشتمل فاشسٹ حکومتیں ان کے ساتھ سیاسی مخالفین کی بجائے غداروں جیسا سلوک کر رہی ہیں۔ ملک اس وقت بے شمار بحرانوں میں گھرا ہوا ہے مگر حکومت عوام کو قیادت کا فیصلہ کرنے دینے کے بجائے اسے منظر سے ہٹانا چاہ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ رجیم چینج آپریشن کرنے والے غلطی کو درست کرنے کے بجائے ملک مزید دلدل میں دھنساتے چلے جا رہے ہیں۔ غطی درست کرنے کا طریقہ صرف نیا الیکشن تھا مگر تحریک انصاف کی کامیابی کے خوف سے الیکش نہیں کرایا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ جب تک زندہ ہوں اپنے ملک کی آزادی کیلئے لڑتا رہوں گا، سب کو اپیل کرتا ہوں کہ آپ نے آنے والےدنوں میں جدوجہد کیلئےکھڑا ہونا ہے، دو ہفتےمیں اپنے پیروں پرکھڑا ہوجاؤں گا اور آپ کیساتھ نکلوں گا۔

Leave a reply