وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کے خلاف شیخ رشید کی الزام تراشی بلیک میلنگ کا ہتھکنڈا ہے ،

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی سے عمران خان کو کوئی خطرہ نہیں ہے ،عمران خان آستین میں چھپے سانپوں سے ہوشیار رہے ، صدر آصف علی زرداری نے سیاست میں صبر، برداشت اور در گزر کرنےکے اصول متعارف کرائے ،شیخ رشید جیسے سازشی عناصر کی سیاست بے نقاب ہو چکی ہے صدر آصف علی زرداری کے دور میں ملک میں ایک بھی سیاسی قیدی نہیں تھا ،قوم پنڈی کے شیطان کو بخوبی پہچانتی ہے ان کی گٹر زبان سے آگاہ ہے عمران خان شیخ رشید کے بیان کی آڑ میں زمان پارک میں چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں تو یہ ان کی مرضی ہے

دوسری جانب سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کورنگی اور ابراہیم حیدری کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا،رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ، رکن صوبائی اسمبلی محمود عالم جاموٹ بھی انکے ہمراہ تھے بیرسٹر مرتضی وہاب نے فشرمین چورنگی روڈ سولہ ہزار اور متصل علاقوں کا دورہ کیا .،بیرسٹر مرتضی وہاب نے عمر کالونی روڈ، فٹ بال گراؤنڈ، بلوچ مجاہد اسپورٹس کمپلیکس کے کام کا جائزہ لیا،پروجیکٹ ڈائریکٹر کے این آئی پی نزیر میمن نے بیرسٹر مرتضی وہاب کو بریفنگ دی، مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ یہ وہ علاقے ہیں جنہیں ماضی میں ہمیشہ نظر انداز کیا گیا۔ ان پسماندہ علاقوں میں سندھ حکومت کراچی نیبرہوڈ امپروومنٹ پروجیکٹ کے تحت کام کررہی ہے۔ انشاءاللہ کراچی کا آنے والا میئر بھی جیالا ہوگا۔

عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

 پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہیٰ کی آڈیو لیک

 پرویز الہیٰ عمران خان سمیت تحریک انصاف پر برس پڑے

Shares: