عمران خان اداروں کے درمیان بد اعتمادی پیدا کر رہے ہیں ،احسن اقبال

عمران خان اداروں کے درمیان بد اعتمادی پیدا کر رہے ہیں ،احسن اقبال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ریسرچ کے شعبے میں کام کرنا بہت ضروری ہے اللہ نے بھی قدرت کی نشانیوں پر غور کرنے کاحکم دیا ہے

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمیں جامعات میں علم کی جدت پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے ،11صدی عیسوی تک مسلمان سائنسدان اپنے عروج پر تھے، جب تک مسلمان تفکر اور تدبر سے کام لیتے رہے کامیابی رہی، اسلام نے علم کے خلاف کبھی اپنی طاقت کا استعمال نہیں کیا،

موجودہ سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان اداروں کے درمیان بد اعتمادی پیدا کر رہے ہیں ،عمران خان پاکستان دشمن لابی کی سیاست ہے،ہائبرڈ وار میں ٹارگٹ کنٹری کے اداروں کو کمزور کرنا ہوتا ہے عمرا ن خان ہائبرڈ وار کے ٹولز کا استعمال کر رہے ہیں، عمرا ن خان 2014 سے انتشار کی کوشش کررہے ہیں،عمران خان کو انارکی پھیلا کر سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، عمران نیازی کی سوشل میڈیا ٹیم پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہے،عمران خان کو آئین اور قانون کے مطابق سیاست کی اجازت ہے پاکستان میں اگلے الیکشن کا فیصلہ اتحادی حکومت کرے گی ملک کی اینٹ سے اینٹ بجانے والوں کا حساب 4 ہفتے کی حکومت نے نہیں دینا گوادر بندرگاہ کے لیے پروپوزلز توآگئے لیکن فنڈز نہیں دیئے گئے ،2020  تک 9 صنعتی زونز تیارکرنے تھے ،ایک بھی نہیں ہوا،460 ارب روپے کے منصوبوں کا 91 ارب سے کیا ہو سکتا ہے،کوئی ہمیں میلی نگاہ سے نہیں دیکھ سکتا،پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ پی ٹی آئی نے عوام دشمن معاہدہ کیا،نئے پاکستان کی فلم ختم ہوئی تو آزادی پاکستان کی فلم شروع کردی گئی افراط زر پر قابو پانے پر کچھ وقت لگے گا عمران حکومت کے تباہ کن اثرات کچھ سال مزید رہیں گے،جو بے یقینی پھیلائی جارہی ہے وہ گزشتہ 4سالوں کا تسلسل ہے ایک ماہ کے اندر معاشی استحکام پیدا نہیں کیا جا سکتا،

فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

نیب نے فرح خان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا

نیب نے سابق خاتون اول کی دوست کے حوالے سے وضاحت کردی

شہزاد اکبر بھاگ گیا، فرح بھاگ گئی،کچھ کیا نہیں تو ڈر کیسا؟ سعد رفیق

فرح خان کیخلاف ریکارڈ کے حصول کیلئے نیب متحرک

Comments are closed.