عمران خان نے فاتحہ کے لئے اپنے گھر پر بلایا میں نے جانے سے انکار کر دیا۔سابق کرکٹر عدالقادر کے بیٹے کا انکشاف
لاہور:سابق لیجنڈ کرکٹر عبدالقادر کے بیٹے سلیمان قادر نے عمران خان کی طرف سے فاتحہ کیلئے اپنے گھر زمان پارک بلائے جانے کی تصدیق کر دی ہے ساتھ ہی انہوں نے زمان پارک نہ جانے کی وجہ بھی بتا دی ہے ۔
عبدالقادر کے بیٹے سلیمان قادر کا بیان ٹوئٹر پر وائرل ہے، جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ پیغام آیا ہے کہ عمران خان فاتحہ کرنا چاہتے ہیں اور انہوں نے بلایا ہے، عبدالقادر کے بیٹے نے کہا کہ ہمارے والد صاحب کو اس دنیا سے گئے تقریباً ساڑھے تین سال ہو چکے ہیں،
عبدالقادر کے بیٹے سلیمان قادر کاکہنا تھاکہ ویسے بھی جس نے دعا کرنی ہے وہ آپ کے گھر پر آتا ہے تعزیت کرتا ہے، فاتحہ پڑھتا ہے، تو یہ مجھے اور میری فیملی اور والدہ کو مناسب نہیں لگا کہ زمان پارک یا کہیں پر بھی جا کر اپنے والد کے لئے دعا کی جائے تو اس وجہ سے ہم لوگ نہیں گئے اور انکار کر دیا .
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر خبریں گرم ہیں کہ عمران خان نے کرکٹر عبدالقادر کے انتقال پر اظہار تعزیت کےلیے ان کے اہلخانہ کو زمان پارک میں اپنے گھر آنے کی دعوت دی تھی۔ عبدالقادر کا انتقال سوا تین برس قبل 6 ستمبر 2019 کو ہوا تھا۔
عبدالقادر کے اہلخانہ کی جانب سے انکار کے بعد سوشل میڈیا پر خبریں گرم ہوئیں تو مرحوم کرکٹر کے بیٹے سلیمان قادر نے ایک ویڈیو میں تصدیق کی کہ خاندان کی جانب سے انکار کیا گیا ہے۔