عمران خان اِس وقت لاشیں گرانے کے موڈ میں ہیں،عظمیٰ بخاری

azma bokhari

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان اِس وقت لاشیں گرانے کے موڈ میں ہیں،

پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور لاہور کو بند نا کریں تو کیا کریں ،کیا علی امین گنڈا پور کو جلتا ہوا خیبرپختونخوا نظر نہیں آ رہا، ہمیں یہاں بیٹھ کر تکلیف ہو رہی ہے، ہم یہاں بیٹھ کر سُلگ رہے ہیں، تمہیں شرم نہیں آرہی کہ آگ لگی ہوئی ہے، تمہیں سیاست کی سُوجھ رہی ہے۔خیبر پختونخواہ دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے۔علی امین گنڈاپور کو فکر نہیں،بشریٰ بی بی اور علیمہ خان اپنے بچوں کے ساتھ مرنے مارنے کے لیے باہر نکلیں گے؟ تحریک انصاف کی ساری لیڈرشپ اپنے بچوں سمیت باہر نکلیں قوم کے بچوں کو ایندھن بنانا چھوڑ دیں،علی امین گنڈاپور کی حکومت نے کے پی میں امن کیلئے کچھ نہیں کیا،

بشریٰ کو عمران سے شادی سے پہلے سے جانتی ہوں، خاتون ہوں تو کچھ چیزیں میں ابھی نہیں بتا سکتی،عظمیٰ بخاری
عظمیٰ بخاری کا مزید کہناتھا کہ میں بشریٰ بی بی کو عمران خان سے شادی سے پہلے سے جانتی ہوں، میں خاتون ہوں تو کچھ چیزیں میں ابھی نہیں بتا سکتی،لیکن جس بات کو انہوں نے آپ کو خود ہی شریعت کا ٹھیکیدار کہا کیا یہ اچھا لگتا ہے، شادی سے لے کر ،سیاسی معاملات میں گھسنے سے لے کر، لوگوں کو غداریوں میں گھسیٹنے سے لے کر، او بی بی، کون سی شریعت کا پتہ ہے آپ کو، آپ کون سی شریعت کی حامی ہیں، آپ ہیں کون شریعت بتانے والی،شریعت میں تو سنی سنائی بات کی اہمیت ہی نہیں، کون سی شریعت کی حامی ہیں، بہت سی چیزیں شریعت کے خلاف آپ کرتی ہیں اور اسکو شریعت کا رنگ دے رہیں،کیوں،

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں رینے والے تمام لوگ ایک گلدستے کی طرح ہیں,مریم نواز،مراد علی شاہ اور سرفراز بگٹی اپنے صوبوں کے لیے محنت کررہے ہیں

بشریٰ کو خون چاہیے،مولانا کو 3 میسج کس نے بھجوائے؟

بشریٰ کا بیان غیر ذمہ دارانہ، بے بنیاد ہے ،جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ

بشریٰ کا بیان، جنرل باجوہ کو خود سامنے آکر تردید کرنی چاہیے۔خواجہ آصف

بشریٰ کا خطاب،عمران خان تو”وڑ” گیا. مبشر لقمان

بشریٰ کے پاس پارٹی عہدہ نہیں، بیرسٹر سیف،بیان قابل مذمت ہے،اسحاق ڈار

بشری بی بی کا شریعت ختم کرنے کا الزام، دوست اسلامی ملک پر خودکش حملہ ہے،عظمیٰ بخاری

Comments are closed.