عدالت پیشی، عمران خان اسلام آباد روانہ

imran khan

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی دو مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت آج ہوگی، عمران خان پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق دوپہر اڑھائی بجے سماعت کریں گے، عمران خان کیخلاف ایک مقدمہ بغاوت اور دوسرا اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج ہے۔عمران خان اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے، سابق وزیراعظم کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری عدالت کے باہر تعینات کی گئی ہے عمران خان کے ساتھ کارکنان بھی موجود ہوتے ہیں تصادم، ہنگامہ آرائی سے بچنے کے لئے اسلام آباد پولیس کے اہلکار عدالت کے باہر تعینات ہوتے ہین

Comments are closed.