گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ معاشی حالات میں ایک اچھی خبر سننے کو ملی،

میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ میں دو باتیں کرنا چاہوں گا، تمام پاکستانی اور اوورسیز پاکستانی بزنس مین سے کہوں گا کہ ملک سے باہر جو سرمایہ ہے، وہ سرمایہ پاکستان واپس لائیں اور یہاں سرمایہ کاری کریں، کیونکہ ہم جب یہاں سرمایہ کاری نہیں کریں گے تو ملک کیسے ترقی کرے گا، اسٹاک مارکیٹ نے تاریخی بلندی کو چھوا، لیکن اس میں مزید بہتری تب ہوگی جب سبھی یہاں سرمایہ کاری کریں گے، وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم کی انتھک محنت کا قدردان ہوں،وزیرِ اعظم نے شبانہ روز محنت کی، جنرل سید عاصم منیر کی کاوشوں کو سراہتے ہیں، غیر ملکی مندوبین سے بھی کہوں گا کہ یہاں سرمایہ کاری کریں،

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ اسٹاک ایکسچینج تاریخی بلندی پر پہنچنے پر عمران خان جیل سے مبارکباد کا پیغام دیں، اگر عمران خان جیل سے پیغام دیں گے تو اسٹاک مارکیٹ مزید پروان چڑھے گی، گورنر ہمیشہ غیر سیاسی ہوتا ہے، میں گرفتار افراد کی ضمانت کروانے کو تیار ہوں،میں سیاست کی نہیں معاشی استحکام کی بات کررہا ہوں،ہرایک کو ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا. حکومتی کوششوں سےمعیشت سنھبل چکی ہے.معیشت کے معاملے پرتمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پرہوناچاہئے.پاکستانی سرمایہ کاری کریں گے توملک آگے بڑھے گا،

احتجاج سے گرفتار پی ٹی آئی شرپسند کھل کر بول پڑے،سب بتا دیا

احتجاج ،ناکامی کا ذمہ دار کون،بشریٰ پر انگلیاں اٹھ گئیں

پی ٹی آئی کا ہلاکتوں کا دعویٰ فیک نکلا،24 گھنٹے گزر گئے،ایک بھی ثبوت نہیں

مظاہرین کی اموات کی خبر پروپیگنڈہ،900 سے زائد گرفتار

شرپسند اپنی گاڑیاں ، سامان اور کپڑے چھوڑ کر فرار ہوئے ہیں ،عطا تارڑ

مبشر لقمان کی وزیر داخلہ محسن نقوی پر تنقید،رانا ثناء اللہ کے دور سے موازنہ

انتشار،بدامنی پی ٹی آئی کا ایجنڈہ،بشریٰ بی بی کی "ضد”پنجاب نہ نکلا

9 مئی سے کہیں بڑا 9 مئی ساتھ لئےخونخوار لشکر اسلام آباد پہنچا ہے،عرفان صدیقی

پی ٹی آئی مظاہرین ڈی چوک پہنچ گئے

Shares: