عمران خان کی جان لینے کی دوبارہ کوشش ہو رہی ہے،بابر اعوان کا دعویٰ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ تازہ ترین اطلاعات ہیں کہ عمران خان کی ایک بار پھر جان لینے کی کوشش ہو رہی ہے
بابر اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایک بڑی جمہوری پارٹی کے سربراہ ہیں اطلاعات پہلے سے تھیں کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہو گا عمران خان نے خود پر قاتلانہ حملے سے متعلق دوبار بتایا عمران خان پر قاتلانہ حملے میں ایک کارکن شہید اور 11 زخمی ہوئے ہیں عمران خان کی جان لینے کی دوبارہ کوشش ہو رہی ہے عمران خان کے موقف پر ایف آئی آر اب تک نہیں کاٹی گئی عمران خان کو سنائپر یا خود کش حملے میں نشانہ بنانے کی سازش ہے عمران خان کو سیکیورٹی کے حوالے سے تنہا کیا جارہا ہےعمران خان کو اسلام آباد کچہری بلا کر بم سے اُڑانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے اسلام آباد کچہری میں ایک نہیں کئی قتل ہوئے مگر قاتل کا پتہ نہیں چلتا
متنازع یو ٹیوبر میجرریٹائرڈ عادل راجہ نے بھی گزشتہ روز ایک ٹویٹ کی جس میں عادل راجہ نے عمران خان کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے، عادل راجہ نے ماضی کی طرح اداروں پر الزام لگائے تھے، ممکنہ طور پر تحریک انصاف کے رہنما اسی کو بنیاد بنا کر یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ عمران خان کو قتل کیا جا سکتا ہے، گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے بھی عادل راجہ کے پروپیگنڈہ کے بعد کہا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت نے تحریک انصاف کے حامی ان مجرم بھگوڑوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جو اندرون و بیرون ملک بیٹھ کر قومی اداروں اور ان کے سربراہ کے خلاف مذموم بھارتی ایجنڈا چلا رہے ہیں۔ پاکستان دشمن مہم کی مذمت کرتے ہیں، ان زبانوں کو لگام ڈالیں گے۔
پاک فوج کے حاضرسروس افسر نے پاک فوج کے ریٹائرڈ افسر کے خلاف برطانیہ میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا
ہ عادل راجہ نے اداکارائوں کے خلاف اخلاق سے گرا بیان دیکر اپنا آپ ظاہر کر دیا ہے