برطانیہ کی مثالیں دیتے ہیں اورخود عدالت کا احترام نہیں کرتے،جج کے ریمارکس

imran khan

انسدادِ دہشت گردی عدالت میں عمران خان کی گزشتہ جوڈیشل کمپلیکس آمد کا ذکر سامنے آیا ہے

ایک کیس کی سماعت کے دوران جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس دن آئے تھے اور ساتھ ڈھائی ہزار بندہ بھی کمرہ عدالت لے آئے تھے،نام انصاف کا رکھا ہوا ہے، عدالت میں زندہ باد اور مردہ باد کے نعرے لگاتے ہیں،برطانیہ کی مثالیں دیتے ہیں اور خود عدالت کا احترام نہیں کرتے،عدالتی پیشی کے دوران عدالت کا احترام نہیں کیا گیا تھا،اپنے ساتھ غنڈے اور بدمعاش بھی کمرہ عدالت میں لے آتے ہیں،ایک سال کی پیشی پر آئے تھے اور ساتھ 2سال کی پیشیاں لے کر چلے گئے،اب ایک سال مزید مجھے عدالتی سماعتوں میں مصروف رکھیں گے،میرے پاس اس معاملے کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے

واضح رہے کہ عمران خان ضمانت کے لئے عدالت میں پیش ہوئے تھے، عمران خان کی پیشی کے موقع پر تحریک انصاف کے کارکنان بھی ساتھ موجود تھے جنہوں نے نہ صرف نعرے بازی کی بلکہ افرا تفری بھی پھیلائی، عدالت کے احترام کو بھی ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا، عمران خان کی پیشی کے موقع پر ہونے والی ہنگامہ آرائی پر اسلام آباد پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے اور چند ملزمان کو گرفتار بھی کیا ہے، مقدمہ میں عمران خان سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنما بھی نامزد ہیں

عمران ریاض کی گرفتاری اور تصویر کا دوسرا رخ،مبشر لقمان نے کہانی کھول دی

 قانون جو بھی توڑے گا وہ تیار رہے ریڈ لائن عبور نہیں کرنی چاہئے،

مسلح افواج پر تنقید کی سزا پانچ سال قید،دو لاکھ جرمانہ، عمران ریاض خان کی اپنی ویڈیو وائرل

Comments are closed.