لیہ اراضی سکینڈل میں اینٹی کرپشن کی بڑی کامیابی ،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بہنوئی احد مجید کی ضمانت خارج کر دی گئی
احد مجید کی گرفتاری نہ ہو سکی،موقع سے فرارہو گئے، ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق اینٹی کرپشن چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن اور بہنوئی سے لیہ اراضی سکینڈل میں تحقیقات کر رہا ہے۔اینٹی کرپشن لیگل ٹیم کی جانب سے آج سپیشل جج اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان کو ٹھوس ثبوت فراہم کے گئے۔معزز عدالت نے دونوں جانب سے دلائل سن کر ضمانت خارج کرنے کا فیصلہ سنایا ۔ سابق وزیراعظم کی بہن اور بہنوئی نے غیر قانونی طور پر لیہ میں زبردستی مالکان سےزمین خریدی ۔ غیر قانونی طور پر اثرورسوخ استعمال کرکے زمین کا انتقال بھی کروایا گیا۔ملزمان نے سرکاری ریکارڈ میں جعلسازی کرکے زمین اپنے نام کروائی ۔ احد مجید وغیرہ نے کچھ مالکان کو ڈرا دھمکا کر ان سے زمین اپنے نام لکھوائی ۔ ڈاکٹر عظمی اور انکے شوہر احد مجید نے عدالت سے ضمانت کروا رکھی تھی۔اینٹی کرپشن ٹھوس شواہد کی بنیاد پر لیہ اراضی کیس میں تحقیقات کر رہا ہے۔ جلد احد مجید اور دیگر ملزمان کو گرفتارکر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔
واضح رہے کہ لیہ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کے 5500 کنال اراضی کی خریداری میں مبینہ خورد بردکے معاملے پر اینٹی کرپشن نے چھان بین شروع کی تھی، محکمہ ریونیو کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے ریونیو آفس چوبارہ پر چھاپہ مارا اور ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ محکمہ ریونیو کا کہنا ہے کہ یکارڈ کی فراہمی میں حیلے بہانے بنانے پرپٹواری اصغر کو معطل کردیا گیا ہے، تحصیلدار کے مطابق عظمیٰ خان نے اراضی انتقالات اپنے اور خاوند احد مجید کے نام درج کرائے۔اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ عظمیٰ خان نے اراضی مارکیٹ سے کئی گنا کم ریٹ پر بغیر قبضہ خریدی
برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں
عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟
حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر
برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے
کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس
وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟