پریڈ گراؤنڈ میں عمران خان کے ہیلی کاپٹر لینڈ کرنے کا این او سی جاری

0
32

اسلام آباد انتظامیہ نے عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراؤنڈ میں لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکارکر دیا
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پریڈ گرائونڈ حساس علاقہ ہے، وہاں ہیلی پیڈ بھی نہیں ہے،ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کے دھرنے کے لئے مشروط اجازت دے دی ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پارٹی چیئرمین اپنےدستخط سے 25 نومبر تک بیان حلفی جمع کروائیں حلف نامہ جمع نہ کروانے کی صورت میں اجازت نامہ منسوخ تصور کیا جائے، مظاہرین طے شدہ روٹس پر ہی موومنٹ کر سکیں گے،

ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کی ریلیوں کے لئے مشروط اجازت دے دی ،راولپنڈی انتظامیہ نے دھرنے کو سکستھ روڈ فلائی اوور منتقل کرنے کی دوسری تجویزدی اور کہا کہ سکستھ روڈ فلائی اوور پر مرکزی اسٹیج لگایا جائے،سکستھ روڈ فلائی اوور سے چاندنی چوک فلائی اوور تک پنڈال بنایا جائے ،پی ٹی آئی رہنما اسد عمر آج شام دوبارہ مری روڈ کا دورہ کریں گے،عمران خان کا ہیلی کاپٹر ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی لینڈ کرسکے گا،

قبل ازیں لانگ مارچ ،جی ایچ کیو نے پریڈ گراؤنڈ میں ہیلی کاپٹر کی آمد و روانگی کی اجازت دے دی،تحریک انصاف کے رہنما علی نواز اعوان کا کہنا ہے کہ باضابطہ طور پر جی ایچ کیو کے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ،وفاقی حکومت کے الرٹس کے مطابق عمران خان کی سلامتی کو خطرات ہیں، پرامن لانگ مارچ میں بحفاظت شرکت کیلئے ہیلی کاپٹر کا استعمال اہم ہے، جی ایچ کیو کے این او سی کے بعد وفاقی حکومت کے پاس راہ رکاوٹ ڈالنے کا کوئی جواز نہیں، جی ایچ کیو کے مراسلے کے بعد وفاقی حکومت بہانہ سازی ترک کرے

پولیس حکام کے مطابق پی ٹی آئی ممکنہ دھرنا ، اسلام آباد کو اہم مقامات سے کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،آج شام سے فیض آباد، کورال چوک، اور 26 نمبر چونگی سے داخلی راستے بند ہوجائیں گے،فیض آباد سمیت اہم داخلی راستوں پر 20 ہزار نفری لگائی جائے گی ،پولیس کیساتھ ایف سی اور رینجرز کے اہلکار بھی تعینات ہونگے ، فیض آباد کو چاروں اطراف سے کنٹینرز لگا کر مکمل سیل کردیا جائے گا ،بارہ کہو اورآزاد کشمیرسےآنےوالوں کیلئے راول ڈیم چوک سےترامڑی کیلئے راستہ کھلاہوگا،

حکومت کے خلاف تحریک آخری مرحلے کے لیے پی ٹی آئی نے منصوبہ بندی کر لی، پی ٹی آئی کے قافلے 25 اور 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے،پی ٹی آئی شرکاریلی کی بجائے قافلوں کی صورت میں راولپنڈی روانہ ہوں گے، لاہور سے پی ٹی آئی کے قافلے 26 نومبر کی صبح 9 بجے روانہ ہوں گے،ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ، ٹکٹ ہولڈرز قافلوں کی صورت میں روانہ ہوں گے، قافلوں کی قیادت تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی اعلیٰ قیادت کرے گی،جنوبی پنجاب اور دور دراز سے قافلے 25 نومبر کی شام کو راولپنڈی پہنچیں گے، قافلوں کے قیام و طعام کے لیے اقبال پارک میں خیمہ بستی قائم کی جائے گی،

کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

وہ کون ہے جس نے احسان فراموش عمران خان کیلیے ملک کی بقا کی خاطر سب کچھ کیا؟

دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر اور ن لیگ کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان اسلام آباد انتشار پھیلانےآرہا ہےاس بار انتشار پھیلانے نہیں دیا جائے گا اگر عمران خان نےاین او سی کی خلاف ورزی کی تو سختی سے نمٹا جائے گا عمران خان کو اسلام آباد میں ہیلی کاپٹر کی غیرقانونی لینڈنگ نہیں کرنے دی جائے گی جو پائلٹ یہ کرے گا سول ایوی ایشن اس کا لائسنس کینسل کرے گی

واضح رہے کہ عمران خان جلسوں میں جانے کے لئے خیبر پختونخواہ کا ہیلی استعمال کرتے ہیں جس پر عمران خان پر کئی بار تنقید بھی کی جا چکی ہے، عمران خان کو سرکاری ہیلی استعمال کرنے پر نوٹس بھی جاری کیا جا چکا ہے ، عمران خان اسکے باوجود ہیلی کاپٹر استعمال کر رہے ہیں، اور سیاسی جلسوں میں خیبر پختونخوا کے وسائل کا ضیاع کر رہے ہیں، عمران خان باز نہیں آ رہے اور مسلسل کے پی حکومت کے وسائل استعمال کر رہے ہیں،

عمران خان بحیثت خود اس وقت صرف پی ٹی آئی کے چیئرمین ہیں ،اس کے علاوہ ان کے پاس کوئی سرکاری یا حکومتی عہدہ نہیں ہے.موضودہ صورتحال میں کیا عمران خان ایس او پیز کے مطابق کے پی کے حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں ؟ کیا پاکستان کے قوانین ایک سابق وزیراعظم جس کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوئی ہو اور وہ قومی اسمبلی سے بھی استعفیٰ دے چکا ہو کیا وہ کسی صوبے کے سرکاری وسائل استعمال کر سکتا ہے؟

Leave a reply