عمران خان جوڈیشل کمپلیکس پرحملے کے ماسٹر مائنڈ، توہین عدالت درخواست دائر

0
49
imran khan

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی

دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان نے عدلیہ کو دباؤ میں لانے کیلئے کارکنان کو اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس بلایا ، عمران خان جھتوں کی صورت میں اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں پیش ہوئے،نعرے بازی کرتے ہوئے عدالتوں میں پیش ہونا توہین عدالت ہے، عمران خان جوڈیشل کمپلیکس پر حملے کے ماسٹر مائنڈ تھے، ان کی سربراہی میں عدلیہ کیخلاف مہم چلائی جارہی ہے، لاہور ہائیکورٹ عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرتے ہوئے طلب کر کے ان کی جواب دہی کرے

واضح رہے کہ عمران خان ضمانت کے لئے عدالت میں پیش ہوئے تھے، عمران خان کی پیشی کے موقع پر تحریک انصاف کے کارکنان بھی ساتھ موجود تھے جنہوں نے نہ صرف نعرے بازی کی بلکہ افرا تفری بھی پھیلائی، عدالت کے احترام کو بھی ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا، عمران خان کی پیشی کے موقع پر ہونے والی ہنگامہ آرائی پر اسلام آباد پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے اور چند ملزمان کو گرفتار بھی کیا ہے، مقدمہ میں عمران خان سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنما بھی نامزد ہیں

عمران ریاض کی گرفتاری اور تصویر کا دوسرا رخ،مبشر لقمان نے کہانی کھول دی

 قانون جو بھی توڑے گا وہ تیار رہے ریڈ لائن عبور نہیں کرنی چاہئے،

مسلح افواج پر تنقید کی سزا پانچ سال قید،دو لاکھ جرمانہ، عمران ریاض خان کی اپنی ویڈیو وائرل

Leave a reply