چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی لیہ اراضی سکینڈل میں تیسری طلبی ،ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن نے آج چیئرمین پی ٹی آئی کو لیہ اراضی سکینڈل میں طلب کر رکھا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش ہونے کے لئے آخری موقع دیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی آج پیش نہ ہوئے تو قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ اینٹی کرپشن نے طلبی کا نوٹس کل زمان پارک کی رہائش گاہ پر چسپاں کیا تھا۔
ایڈووکیٹ علی اعجاز نے بھی زمان پارک میں اینٹی کرپشن کا طلبی کا نوٹس وصول کیا چیئرمین پی ٹی آئی کے اراضی سکینڈل میں ملوث ہونے کے واضح شواہد موجود ہیں ۔ اراضی کے لیے ریونیو افسران پر بنی گالا سے دباؤ ڈالا گیا ۔چیئرمین پی ٹی آئی ان کی بہن اور بہنوئی آج اینٹی کرپشن پیش نہیں ہوتے تو ان کے خلاف 5 بجے کے بعد ایف آئی آر درج ہو سکتی ہے،
واضح رہے کہ لیہ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کے 5500 کنال اراضی کی خریداری میں مبینہ خورد بردکے معاملے پر اینٹی کرپشن نے چھان بین شروع کی تھی، محکمہ ریونیو کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے ریونیو آفس چوبارہ پر چھاپہ مارا اور ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ محکمہ ریونیو کا کہنا ہے کہ یکارڈ کی فراہمی میں حیلے بہانے بنانے پرپٹواری اصغر کو معطل کردیا گیا ہے، تحصیلدار کے مطابق عظمیٰ خان نے اراضی انتقالات اپنے اور خاوند احد مجید کے نام درج کرائے۔اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ عظمیٰ خان نے اراضی مارکیٹ سے کئی گنا کم ریٹ پر بغیر قبضہ خریدی
برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں
عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟
حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر
برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے
کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس
وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟