باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی ویر قانون ایاز صادق نے کہا ہے کہ ماضی میں جب چینی صدر پاکستان آرہے تھے تب بھی عمران خان نے دھرنا دیا،
ایاز صادق کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہدپاکستان کے دورے پر آرہے ہیں تو عمران خان پھر دھرنا دے رہے ہیں، عمران خان کا دھرنا پاکستان کے خلاف ایک گریٹر پلان ہے،ایسے ہتھکنڈوں سے کچھ نہیں ہو گا،اللہ تعالی پاکستان کو محفوظ رکھے،عمران خان توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کو چھپانے کیلئے یہ سب کچھ کر رہے ہیں،
وزیر قانون ایاز صادق نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ،کہا پاکستان کرکٹ ٹیم کل میچ جیتے گی، مجھے امید ہے قومی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی اچھی پرفارمنس دیں گے،
دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما،وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے مظاہروں کا سلسلہ ختم ہونا چاہئے تھا پر تشدد مظاہروں اور شارٹ کٹ مارچ کے دوبارہ آغاز کے پیچھے مذموم مقاصد ہیں یہ عوامی اور جمہوری بالادستی کی نہیں عمرانی بالادستی کی مہم ہے عمران بچاؤ تحریک اب عمران کو اقتدار پر بٹھائو تحریک بن چکی ہے پر تشدد مظاہروں کی صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت تعلیمی ادراوں کی تعطیل کا اعلان کر رہی ہے افسوس کی بات ہے کورونا وائرس کی وبا کے بعد تعلیمی ادارے اب تحریک انصاف کے سیاسی انتشار کی وجہ سے بند ہو رہے ہیں یہ مظاہرہ نہیں محاصرہ ہے جس سے ہر کاروبار زندگی متاثر ہو رہا ہے
تحریک انصاف کا احتجاج، راستے بند، شہریوں کی زندگی اجیرن
ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟
عمران خان کو پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،
شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی
شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار
جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا
پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا