تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے پارٹی کو قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے اور ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کی ہدایت کردی۔

اڈیالہ جیل کے باہر دیگر دو بہنوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھاکہ ہم کارکنان کے شکرگزارہیں وہ ہمارے ساتھ یہاں کئی مہینوں سے کھڑے رہے، ہم 3 ماہ سے آرہے تھے ملاقات کرنے نہیں دے رہے تھے اور اللہ کا شکر ہے آج ہماری بانی پی ٹی ٓآئی سے ملاقات ہوئی ہے، چار مہینے بعد ہم سب بہنوں کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی گئی۔انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجا، بیرسٹرگوہر اورعلی ظفرسمیت باقی وکلا کی ملاقات بھی ہوئی، بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے، ان کی آنکھ میں کوئی مسئلہ ہے اس کیلئے عدالت میں درخواست دے رہے ہیں، ان کی آنکھوں کے علاج کیلئے پمزاسپتال کے ڈاکٹرز آئیں گے،ہ بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کی وجہ سے پریشان ہیں، عمران خان کو شیرشاہ اور شاہ ریز کی گرفتاری کا بتایا،عمران خان نے سزاؤں اور نااہلیوں پر کہا یہ کبھی پاکستان میں نہیں ہوا، کرکٹ کو محسن نقوی نے تباہ کیا ہے،بانی پی ٹی آئی نے بونیراوردیگرعلاقوں میں سیلاب کی تباہ کاری پرافسوس کیا،انی پی ٹی آئی نے پارٹی کو ہدایات دی کہ قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہوجائیں، بانی پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے بیرسٹرگوہر اور سلمان اکرم راجہ کو ہدایات دیں اور کہا کہ ضمنی انتخابات میں حصہ لیکران انتخابات کوقانونی جواز فراہم نہیں کرنا چاہیے۔

دوسری جانب ذرائع نے بھی تصدیق کی کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کو قومی اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں سےمستعفی ہونے اور ضمنی انتخابات میں بائیکاٹ کی ہدایت کی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی نے سینیٹ میں علامہ راجہ ناصرعباس اور قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا۔

Shares: