عمران خان کے لئے ایک اور بری خبر ،وارنٹ گرفتاری جاری

0
114

نیب راولپنڈی نے کرپشن، بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری دئے، جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتاری کے بعد نیب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔اس کے علاوہ ذلفی بخاری، فرحت شہزادی، مرزا شہزاد اکبر اور ضیاء المصطفی نسیم کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے ہیں۔ نیب نے ملزمان کو کرپشن، بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے جبکہ وارنٹ گرفتاری چیئرمین نیب کے دستخطوں سے جاری ہوئے۔ چیئرمین نیب نے تمام ملزمان کو گرفتار کر کے متعلقہ عدالت پیش کرنے کی کی ہدایت کی جبکہ ڈی جی نیب اورآئی جی پنجاب اور اسلام آباد کو ملزمان کی گرفتاری کی تعمیل کا حکم دیا دیا۔
اس سے قبل نیب راولپنڈی نے احتساب عدالت اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اور فرح گوگی سمیت دیگرملزمان کے خلاف 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ریفرنس دائر کردیا۔ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم کے ہمراہ عدالت میں ریفرنس دائر کیا اور احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس نے ریفرنس کی جانچ پڑتال شروع کردی ہے۔نیب راولپنڈی کی جانب سے دائر ریفرنس میں کل 8 ملزمان کے نام دیے گئے ہیں، جن میں چیئرمین پی ٹی آئی کے علاوہ بشری بی بی، فرح گوگی، بیرسٹر ضیا مصطفی، ذوالفقارعلی (ذلفی) بخاری اور شہزاد اکبر سمیت دیگر شامل ہیں۔

Leave a reply