تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ہمیں نہایت افسوس ہے کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو عدالت پیش نہیں کیا گیا،
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور صدر سڑکوں پر پھرتے ہیں ان کو سیکیورٹی مل سکتی ہے تو عمران خان کو کیوں نہیں، اگر یہی طریقہ رہا تو یہی لگتا ہے کہ عمران خان کو جیل سے سے باہر نہیں نکلنے دیا جائے گا،یہ صرف بہانے بنائے جا رہے ہیں جیل میں رکھنے کے لئے، جج صاحب نے فیصلہ دیا ہے کہ اب اوپن کورٹ میں سماعت ہوگی،کم از کم 200 لوگ وہاں آسکتے ہیں، اگلی سماعت پر امید ہے میڈیا بھی وہاں پر موجود ہوگا، آپ سب ٹرائل کے وقت اڈیالہ جیل ہوں گے تو ہمارے لئے بڑی تسلی کی بات ہو گی،
مہر بانو قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو روٹ لگا کر جوڈیشل کمپلیکس کیوں نہیں لایا جا سکتا، کس بات سے ڈرتے ہیں کہ لوگ ان کا چہرہ دیکھ لیں گے، ان میں ہمت آجائے گی، وہ سوال پوچھیں گے، کیس تو وہی ہو جیل میں ہو یا اس عدالت میں، لوگ چہرہ دیکھ لیں گے تو کیا ہو جائے گا، سوال تو ہم ابھی بھی پوچھ رہے ہیں،
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ میں الیکشن میں حصہ نہیں لے رہی
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کو سزائے موت سنائی گئی،ہم نہیں بیٹھیں گے
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان بالکل اچھی صحت میں ہیں.
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ حفیظ اللہ نیازی سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے