باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان کو 28 فروری کو طلب کر لیا،

اسلام آباد بینکنگ کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کو 28 کو طلب کرلیا۔بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں عمران خان اور دیگر کے خلاف فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ عمران خان کی قانونی ٹیم کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر کی کاپی عدالت میں پیش کی گئی،ایف آئی اے نے عمران خان کے طبی معائنہ کیلئے پمز یا پولی کلینک ہسپتال کا بورڈ بنانے کیلئے درخواست دائر کر دی درخواست میں ایف آئی اے نے عمران خان کا پولی کلینک یا پمز ہسپتال اسلام آباد سے طبی معائنہ کروانے کی استدعا کی ،عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا، عدالت نے کیس کی سماعت 28 فروری تک ملتوی کر دی

دوسری جانب عمران خان کی ممکنہ اسلام آباد روانگی کے پیش نظر مشاورت کیلئے عمران خان نے زمان پارک میں اجلاس طلب کر لیا ،عمران خان کی بینکنگ کورٹ میں طلبی کے سبب اسلام آباد روانگی متوقع ہے عمران خان نے راولپنڈی سے اہم رہنماوں کو طلب کر لیا جس کے بعد غلام سرور اور واثق قیوم عباسی زمان پارک پہنچ گئے ہیں، گلگت بلتستان کے مشیر داخلہ شمش لون بھی عمران خان کی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں

Shares: