عدالت نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

0
47
imran in court lhr

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو عدالت نے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت پولیس نے عدالت کو نوٹس کی تعمیل سے آگاہ کیا ،پولیس نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کو نوٹس کی تعمیل قانون کے مطابق نہیں ہو سکی جس کے بعد عدالت نے نقول فراہم کرنے کے لیے عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری کردیے ، عدالت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 30 مئی کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی، کیس کی سماعت سول جج مبشرحسن چشتی نے کی

عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

علی امین گنڈاپور اور امتیاز نامی شخص کے مابین آڈیو لیک

خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

واضح رہے کہ عمران خان پر کئی مقدمات چل رہی ہے، عمران خان نے تمام مقدموں میں ضمانت کروا رکھی ہے، عمران خان ایک دن قبل بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے ، عدالت نے عمران خان کی ضمانت میں‌ توسیع کر دی تھی، عمران خان کے خلاف توشہ خانہ، لانگ مارچ توڑ پھوڑ، غداری سمیت کئی مقدمے قائم ہیں،

Leave a reply