لاہور:انسداد دہشت گردی عدالت،جناح ہاؤس ، عسکری ٹاور ، مسلم لیگ ن ہاؤس جلانے سمیت سات مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی
بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک پر لینے کی درخواست دوبارہ دائر کر دی گئی،بیرسٹر سلمان صفدر نےکہا کہ یہ سپریٹنڈنٹ کا نمبر ہے انکو کال کر کے بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک پر لیں ، اگر ویڈیو لنک پر ممکن نہیں ہے تو بانی پی ٹی آئی کو پیش کرنے کا حکم دیا جائے ،اگر ویڈیو لنک پر نہیں لیا جاتا تو ہم ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دیں گے ، عدالت نے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دی
بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر عدالت پیش ہوئے ،انسداد دھشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے چار مقدمات پر سماعت کی ،ایڈمن جج محمد نوید اقبال نے تین مقدمات پر سماعت کی ، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک سے حاضری مکمل کرائی جائے ،
دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت،نو مئی کو مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کے دو مقدمات کا ٹرائل ، پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد ٫ میان محمود الرشید٫ اعجاز چوپدری اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کیخلاف مقدمات کی سماعت ہوئی،ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کو جیل سے پیش کیا گیا ،عدالت نے دونوں مقدمات میں مزید سماعت 2 مارچ تک ملتوی کر دی ،عدالت نے ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کر رکھی ہیں ،عدالت نے آیندہ سماعت پر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلیے طلب کرلیا ،انسداد دہشتگردی عدالت کے ارشد جاوید چدھڑ نے سماعت کی،ملزمان کیخلاف ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ نون کا آفس کے جلانے کے دو مقدمات ہیں ،مقدمات میں ملزمان پر بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے کا الزام ہے ،تھانہ ماڈل ٹاؤن میں ملزمان کیخلاف مقدمہ نمبر 366/23 اور مقدمہ نمبر 367/23 درج ہیں