عمران خان کی جانب سے "فائنل کال” پنجاب میں "مس کال” بن گئی

6 مہینے قبل
تحریر کَردَہ
pti

پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو اسلام آباد احتجاج کی کال دی تھی،خیبر پختونخوا سے علی امین گنڈ ا پور قافلہ لے کرنکل چکے اور غازی بروتھا پہنچ چکے، بشریٰ بی بی بھی قافلے میں شریک ہیں، تا ہم پنجاب سے پی ٹی آئی کارکنان کو نہ نکال سکی کیونکہ پی ٹی آئی پنجاب کے رہنما ہی نظر نہ آئے،

حماد اظہر، جو لاہور کی سیاست میں ایک اہم نام ہیں، گزشتہ کچھ عرصے سے سیاسی میدان میں خاصے غیر فعال دکھائی دیے ہیں،9 مئی کے واقعات کے بعد وہ روپوش ہیں، کبھی کبھار جلسوں میں نظر آتے ہیں تا ہم لاہور سے وہ کارکنان کونہ نکال سکے، نہ خود نظر آئے،اسی طرح پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، جو قانونی معاملات میں پی ٹی آئی کی نمائندگی کرتے رہے، سیاسی جلسوں اور عوامی سرگرمیوں میں نظر نہیں آرہے،لاہور کی سڑکوں پر گھومنے کی انکی ویڈیو تو سامنے آ چکی ہے لیکن وہ احتجاج کے لیے نہ کارکنان کو نکال سکے،نہ خود نکلے، اسی طرح شیخ وقاص اکرم جیسے دیگر رہنما، جن سے عوام کو امید تھی، بھی گمشدہ دکھائی دے رہے ہیں۔شبلی فراز بھی نظر نہ آئے،

لاہور میں کسی بڑے احتجاجی قافلے کی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔فیصل آباد اور سیالکوٹ، ان صنعتی شہروں سے بھی کارکنان کی بڑی تعداد باہر نکلنے میں ناکام رہی۔جنوبی پنجاب سے بھی پی ٹی آئی کی "فائنل کال” کو کوئی بڑا ردعمل نہ مل سکا،شہریوں نے پی ٹی آئی کی کال کو مسترد کر دیااور عمران خان کی جانب سے دی گئی "فائنل کال” پنجاب میں "مسڈ کال” بن گئی،پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے "فائنل کال” کا دعویٰ کیا گیا تھا، لیکن پنجاب میں عوامی ردعمل نہ ملنے کی وجوہات پر مختلف آراء سامنے آرہی ہیں،پی ٹی آئی کی پنجاب کی قیادت کا میدان میں نہ ہونا کارکنان کے حوصلے پست کرنے کی بڑی وجہ بن رہا ہے۔کارکنان اور رہنماؤں پر حالیہ گرفتاریوں اور سیاسی دباؤ نے تحریک کو کمزور کیا۔پنجاب سے متوقع بڑے مظاہروں اور عوامی حمایت کے نہ ہونے پر پی ٹی آئی کی موجودہ حکمت عملی پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ کیا قیادت اپنی مقبولیت کو بحال کر سکے گی؟ کیا کارکنان دوبارہ متحرک ہو سکیں گے؟ یہ سب پارٹی کی آئندہ کی حکمت عملی پر منحصر ہوگا۔بشریٰ بی بی نے اعلان کیا تھا کہ جو بندے نہیں نکالے گا اسکو پارٹی ٹکٹ نہیں دیا جائے گا کیا اب یہ رہنما پارٹی ٹکٹ سے محروم ہو جائیں گے؟

پی ٹی آئی احتجاج،خیبر پختونخوا سے 12 سو سے زائد چھوٹی بڑی گاڑیاں،شرکا کی تعداد

برطانیہ،عمران خان کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی کا تاریخی احتجاج

پی ٹی آئی احتجاج،قیادت بشریٰ بی بی نے سنبھال لی،کینٹینر پر چڑھ گئیں

پی ٹی آئی احتجاج، بشریٰ تو آ گئیں، علیمہ خان منظر سے غائب

اسلام آباد، مظاہرین پتھراؤ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی

24 نومبردن ختم،لاہورسے نہ قافلہ نکلا نہ کوئی بڑا مظاہرہ

سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والوں کو سزا مل جاتی تو نومئی نہ ہوتا، مبشرلقمان

بشریٰ کو خون چاہیے،مولانا کو 3 میسج کس نے بھجوائے؟

بشریٰ کا خطاب،عمران خان تو”وڑ” گیا. مبشر لقمان

خود گرفتاریاں دے رہے،پی ٹی آئی قیادت کہیں نظر نہیں آرہی،مصدق ملک

گاڑیوں میں بیٹھیں،تیز چلیں، خان کو لئے بغیر واپس نہیں آنا، بشریٰ بی بی کا شرکا سے خطاب

ممتاز حیدر

ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں
Follow @MumtaazAwan

Latest from تازہ ترین