چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں 9 مارچ کو متوقع پیشی

اسلام آباد ہائیکورٹ رجسٹرار آفس نے سیکیورٹی اوردیگر ایس او پیز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا چیف جسٹس عامر فاروق کے کمرہ عدالت میں انٹری پاس کے ذریعے داخلے کی اجازت ہوگی اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کو سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کردی، سرکلر میں عمران خان کے وکلاء کو 15 ناموں کو لسٹ میں شامل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسیشن کو 30 صحافیوں کی لسٹ بنانے کی ہدایات کی گئی ہے،سرکلر 8 مارچ دوپہر 3 بجے سے پہلے تمام متعلقہ افراد کو لسٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، عمران خان کے خلاف اقدامِ قتل کیس کی ضمانت میں توسیع کی سماعت کورٹ روم نمبر ایک میں 3 بجے مقرر ہے

واضح رہے کہ عمران خان کی گزشتہ درخواست ضمانت پر پیشی کے موقع پر عدالت میں تحریک انصاف کے کارکنان بھی موجود تھے، اس موقع پر شدید رش اور ہنگامہ آرائی ہوئی تھی جس کا مقدمہ اسلام آباد پولیس نے عمران خان و دیگر پر درج کررکھا ہے، ہنگامہ آرائی میں ملوث کئی ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے

پاک فوج کے حاضرسروس افسر نے پاک فوج کے ریٹائرڈ افسر کے خلاف برطانیہ میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا

 جواد احمد نے کہا ہے کہ عادل راجہ جیسے گھٹیا کردار پی ٹی آئی کی ایما پر پاکستان کی نمائندہ فنکارائوں‌ کے خلاف مہم چلا رہا ہے.

ہ عادل راجہ نے اداکارائوں کے خلاف اخلاق سے گرا بیان دیکر اپنا آپ ظاہر کر دیا ہے

Shares: