عمران خان کی رہائی کیلیے ریلیاں نکالنا مہنگا پڑ گیا، مقدمے درج

pti

سابق وزیراعظم عمران خان کی لئے ریلیاں نکالنا پی ٹی آئی کو مہنگا پڑ گیا، پنجاب کے کئی شہروں میں مقدمے درج کر لئے گئے، گزشتہ روز حکومت نے دفعہ 144 نافذکی تھی جس کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی رہنماوں و کارکنا ن پر مقدمے درج ہوئے

پنجاب کے ضلع جھنگ میں عمران خان کی رہائی کے لئے ریلی نکالنے پر سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم سمیت تحریک انصاف کے کارکنان کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ کر لیا گیا،رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کے خلاف دفعہ 144کی خلاف ورزی پر 16ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جبکہ 6 نامزد اور 25 نامعلوم افراد شامل بھی مقدمے میں شامل کیے گئے ہیں۔

فیصل آباد میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے احتجاجی ریلی نکالنے پر 9 نامزد اور 35 نامعلوم کارکنان پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ بہاولپور میں بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں پی ٹی آئی کے 10 نامزد اور 4 نامعلوم کارکن شامل ہیں،گوجرہ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے،ایم این اے اسامہ حمزہ، ایم پی اے اسد زمان چیمہ، ایم پی اے احسن احسان گجر سمیت کئی کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے،رینالہ خورد میں ریلی نکالنے پر رینالہ بار کونسل کی سینئر نائب صدر کاشف مجید علوی اور پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر کے بھائی مہر اقبال سمیت متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیاگیا ہے

عمران خان کی رہائی کے لیے ریلی نکالنے پر سینئر ممبر دیپالپور بار ضلع اوکاڑہ میاں ارشد علی مہار ایڈووکیٹ سپریم کورٹ و ممبر پنجاب بار کونسل و ٹکٹ ہولڈر عوامی ایم این اے رہنما پی ٹی آئی NA 138، میاں پرویز احمد مہار ایڈووکیٹ، حافظ ابرار مصطفی مہار ایڈووکیٹ،میاں منصب مہار ایڈووکیٹ، ملک طاہر جنید رہنما پی ٹی آئی و دیگر پی ٹی آئی کارکنوں پر پولیس کیجانب سے مقدمہ درج کیا گیا ہے.

Comments are closed.