خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر و ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے تشویشناک خبریں موصول ہو رہی ہیں،

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی کی وجہ سے کارکنان میں انتہائی تشویش ہے، کیا وجہ ہے کہ زیر حراست شخص کے ساتھ ملاقاتوں پر پابندی لگائی گئی، ہمارے ریسکیو اور پولیس اہلکاروں کو بھی غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا جا رہا ہے،زیرحراست میں سرکاری اہلکاروں اور پی ٹی آئی ورکرز پر تشدد کی اطلاعات ہیں، خیبرپختونخوا اسمبلی اراکین ملک لیاقت اور انور زیب خان کو بھی غیر قانونی طور پر پابند سلاسل رکھا گیا ہے، شریف خاندان کی ناجائز حکومت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہیں، ہم ریاستی جبر کے خلاف تمام قانونی اور سیاسی پلیٹ فارمز پر لڑیں گے،

واضح رہے کہ عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور اسلام آباد میں ایس ای او اجلاس کی وجہ سے سیکورٹی انتہائی سخت کی گئی ہے اس ضمن میں اڈیالہ جیل میں عمران خان سمیت تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کی گئی ہے.

Shares: