توشہ خانہ کا ٹرائل روکنے کا کیس، فیصلہ آج، عمران خان کی نیب،پولیس میں طلبی بھی آج

Imran Khan

اسلام آباد ہائیکورٹ توشہ خانہ کا ٹرائل روکنے سمیت چیئرمین پی ٹی آئی کی 8 درخواستوں پر فیصلہ آج سنائے گی

توشہ خانہ فوجداری کیس قابل سماعت ہونے سمیت اہم امور پر فیصلہ ہو گا ،دوسری جانب سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹرائل فوری روکنے کی استدعا مسترد کردی

دوسری جانب 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو آج نیب راولپنڈی آفس طلب کیا ہے جبکہ نیب نے القادر ٹرسٹ کو فنڈز فراہم کرنے والوں کی تفصیلات بھی مانگی ہیں چیئرمین پی ٹی آئی کو بطور ملزم آج ساڑھے 11 بجے نیب دفتر راولپنڈی پیشی کی ہدایت کی گئی ہے، نیب نے زمان پارک اور بنی گالہ قیام گاہوں کی تزئین و آرائش کے اخراجات کی رسیدیں طلب کی ہیں۔نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو القادر ٹرسٹ سے متعلق دستاویزات بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔چیئرمین تحریک انصاف کو بنی گالہ اور زمان پارک کے ایڈریس پر طلبی کے سمن جاری کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی پولیس نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو 5 مقدمات میں آج طلب کرلیا، پولیس کی جانب سے سابق وزیراعظم کو طلبی کے باقاعدہ نوٹس جاری کر دیے گئے۔چیئرمین تحریک انصاف کو تھانہ ترنول میں درج 2 مقدمات میں طلب کیا گیا ۔تھانہ کراچی کمپنی میں 2 اور تھانہ کوہسار میں درج ایک مقدمے میں بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو طلبی کا نوٹس بھیجا گیا ۔ پی ٹی آئی چیئرمین کو آج 3 بجے آئی سی ٹی کمپلیکس میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Comments are closed.