اڈیالہ جیل میں قیدسابق وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی ہےتاہم عمران خان کی رہائی نہیں ہو گی وہ جیل میں ہی رہیں گے، عمران خان پر نومئی کے مقدمات ہیں، پنجاب اور اسلام آباد میں درج کچھ مقدمات میں عمران خان کی ضمانت نہیں ہوئی، تو وہیں عمران خان کو آج ملنے والا ریلیف عارضی ہے
قانونی ماہرین کے مطابق عمران خان کو توشہ خانہ ٹو کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کا ریلیف صرف تکنیکی بنیادوں پر حاصل ہوا ہے۔ عمران خان اب بھی توشہ خانہ سے چیزیں لینے میں قصوروار ہیں، اور دورانِ ٹرائل ان پر فردِ جرم عائد ہونے کا امکان موجود ہے۔عدالت میں ان پر کیس چل رہا ہے، بشریٰ بی بی بھی اس کیس میں ضمانت پر ہیں اور آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضمانت کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے پرا سکیوٹر کو کہا کہ اگر بشریٰ بی بی کیس میں پیش نہیں ہو رہیں تو ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کر دی
اس سے پہلے بھی توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو قصوروار قرار دیتے ہوئے قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی، جسے اسلام آباد ہائی کورٹ نے ختم کردیا تھا۔ موجودہ ضمانت کا سبب نیب وکلا کی جانب سے کیس کو موثر انداز میں نہ لڑنا بتایا جارہا ہے،عمران خان کو اس کیس میں ضمانت تو مل گئی تا ہم عمران خان صادق اور امین نہیں قرار پائے، عمران خان کا توشہ خانہ کیس کا ٹرائل چل رہا ہے اور عدالت نے دوبارہ ٹرائل کا حکم دیا ہے۔ عمران خان کے ضمانت ملنے کے فیصلے پر مٹھائی بانٹنے والوں کو جان لینا چاہئے کہ عمران خان کو عارضی ریلیف ملا ہے، عمران خان کے لیے قانونی مشکلات ابھی ختم نہیں ہوئی ہیں، اسی کیس میں عمران خان کو سزا بھی مل سکتی ہے
عمران خان کے خلاف لاہور میں درج 9 مئی کے 3 کیسز میں ضمانت خارج کی گئی تھی، عمران خان کی راولپنڈی 9 مئی کے 14 مقدمات میں ضمانت کے باوجود ضمانتی مچلکے جمع نہیں کروائے گئے۔عمران خان کے خلاف راولپنڈی میں 28 ستمبر اور 5 اکتوبر کو بھی دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں۔
واضح رہے کہ نیب ٹیم نے توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری ڈالی تھی۔یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر نیا کیس دس قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے، نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق عمران خان پر ایک نہیں، سات گھڑیاں خلاف قانون لینے اور بیچنے کا الزام ہے، گراف واچ ، رولیکس گھڑیاں، ہیرے اور سونے کے سیٹ کیس کا حصہ ہیں، تحفے قانون کے مطابق اپنی ملکیت میں لئے بغیر ہی بیچے جاتے رہے۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی وکلا مسلسل تاخیر کے حربے استعمال کر رہے ہیں، قوی امکان ہے کہ جب فیصلہ آئے گا تو اس کیس میں عمران خان کو سزا ہو گی، کیونکہ عمران خان اور بشریٰ بی بی نے قانون کی خلاف ورزی کی، ملنے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کروانے کی بجائے بیچ ڈالے،