چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی
جسٹس طارق سلیم شیخ نے وکیل استفسارکیا کہ عمران خان کہاں ہیں ؟ وکیل نے کہا کہ عمران خان کچھ دیر تک لاہور ہائیکورٹ میں پہنچ جائینگے،جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو ہم نے 2 بجے طلب کیا تھا،عمران خان اب تک پیش کیوں نہیں ہوئے؟ وکیل نے کہا کہ سیکیورٹی اور ٹریفک مشکلات کے باعث عمران خان پیش نہیں ہوسکے،جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کے انتظامات میں نے تو نہیں کرنے، عمران خان کتنی دیر تک پیش ہوجائینگے؟ عمران خان کی حفاظتی ضمانت کیس کی سماعت 15منٹ تک ملتوی کر دی گئی، عدالت نے حکم دیا کہ جتنی نشستیں ہیں اتنی ہی وکلاء کمرا عدالت میں بیٹھیں،وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ مال روڈ پر ٹریفک بہت زیادہ جام ہے،آئی جی پنجاب ایک گھنٹہ دے دیں ہم مال روڈ کلیئر کر دیں گے، عمران خان اپنی حفاظتی ضمانت کی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں،
جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی درخواست کس نے کس کے کہنے ہر فائل کی؟ وکیل نے کہا کہ عمران خان کے دستخطوں سے یہ درخواست فائل نہیں ہوئی،ایڈوکیٹ اظہر صدیق نے کہاکہ میں نے کوئی درخواست فائل نہیں کی، وکیل خواجہ طارق نے کہا کہ میں عدالت سے حفاظتی ضمانت مانگ ہی نہیں رہا،جسٹس طارق سلیم شیخ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو چاہیے تھا معافی مانگتے، اب میں شوکاز نوٹس جاری کروں گا، آپ تسلی سے جواب تیار کیجیے گا،
لاہور ہائیکورٹ نے وکلاء کو سیکشن 476 پڑھنے کی ہدایت کی،وکیل نے کہا کہ عدالت اگر کل تک کا وقت دے تو عمران خان پیش ہوجائیں گے، رجسٹرار نے گاڑی مسجد گیٹ سے داخل ہونے کی درخواست بھی مسترد کی، ہمیں کہا گیا تھا کہ مال روڈ ٹریفک کے لیے فری ہوگا ہم نے سیکیورٹی کے معاملے پر پولیس حکام سے ملاقاتیں بھی کیں، عدالت نے حکم دیا تھا کہ عمران خان کی پیشی پر سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں شوکاز نوٹس اور توہین عدالت کا نوٹس دیتا ہوں،آپ تین ہفتے لے لیں، سکون سے جواب تیار کرلیجیے گا، وکیل خواجہ طارق نے کہا کہ میں عمران خان کو کل ہی پیش کر دوں گا،عدالت نے کہا کہ عمران خان لیڈر اور رول ماڈل ہیں ، وکیل نے کہا کہ ہم آنا چاہتے ہیں لیکن آنے نہیں دیا جا رہا،آپ کسی کو بھی ساتھ بھیج دیں بیشک چیک کرلیں،آپ 4یا5 بجے کےلیے رکھ دیں ہم ابھی پیش کر دیتے ہیں،جسٹس طارق سلیم شیخ نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آپکو بار بار موقع دیا، جس طرح آپکو سہولت دی ایسی کسی نے نہیں دی ہوگی،
لاہو رہائیکورٹ نے عمران خان کو 5بجے تک پیش کرنے کا حکم دے دیا وکیل نے عدالت کو عمران خان کو 5 بجے تک پیش کرنے کی یقین دہانی کروا دی،لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو پیش کرنے کا آخری موقع دے دیا
عدالت کے باہر پی ٹی آئی کارکنان نعرے بازی کر رہے ہیں تو وہیں زمان پارک میں بھی پی ٹی آئی کارکنان موجود ہیں، عمران خان کی پیشی کے لئے سیکورٹی کے انتظامات سخت کئے گئے ہیں،عمران خان کو ہائیکورٹ کے گیٹ سے جسٹس طارق سلیم شیخ کی عدالت تک جانا پڑے گا،ہائیکورٹ کے گیٹ سے کمرہ عدالت تک کا فاصلہ 300 میٹر سے 400 میٹر تک کا ہے