عمران خان کس کے مفاد کیلئے کام کر رہے ہیں، فردوس عاشق نے بتا دیا

0
52

وزیراعظم عمران خان کی مشیربرائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایک سامراجی نطام ،ٹولہ پاکستان پر مسلط ہوا، عمران خان اس کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں تا کہ پاکستان کو حقیقی آزادی نصیب ہو، عمران خان ملکی مفادات کے لئے کام کر رہے ہیں.

ججز کے خلاف ریفرنس،میڈیا کوکب تفصیلات بتائیںگے؟ فردوس عاشق اعوان بول پڑیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جس مقصد کے لئے پاکستان حاصل کیا گیا اس کی تکمیل کے لئے حکومت کام کر رہی ہے، قیام پاکستان کو استحکام پاکستان کی طرف لے کر جار رہے ہیں، دنیا کے سامنے پاکستان کا اصل چہرہ پیش کر رہے ہیں،

مدارس کے ساتھ حکومت کیا کرنے جا رہی ہے، فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ نادرتصاویر کو محفوظ کرکےتاریخ نوجوان نسل تک پہنچا رہےہیں،قائداعظم کی زندگی سےمتعلق معلومات اپ ڈیٹ کرکے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی ہیں ،ملک حاصل کرنےکیلیے لاکھوں قربانیاں دی گئی ہیں،

مزدوروں کو کب خوشحال کریں گے، فردوس عاشق اعوان نے بڑا اعلان کر دیا

مشیر برائے اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کسی مخصوص موروثی خاندان کے سیاسی قبضہ گروپ کے لئے نہیں بنا، پاکستان مساوات پر مبنی معاشرے کی تشکیل کے لئے قربانیاں دے کر معرض وجود میں لایا گیا، عمران خان مشکل ترین حالات میں اس خواب کی تعبیر کی جدوجہد میں مصروف ہیں،

Leave a reply