عمران خان اپنی جماعت میں کسی کوضمنی انتخابات لڑنے کا اہل نہیں سمجھتے؟ شیری رحمان

عمران خان کو پارٹی سربراہی سے مستعفی ہو جانا چاہئے،شیری رحمان کا مشورہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ،پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے مفروضی بیانیہ سے بھی یوٹرن لے رہے ہیں،

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں عمران خان کا استعفیٰ زیر التوا ہے ،جس شخص نے استعفیٰ دیا وہ 9 نشستوں پر الیکشن لڑنے جا رہا ہے،کیا عمران خان اپنی جماعت میں کسی کو ضمنی انتخابات لڑنے کا اہل نہیں سمجھتے؟ قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کے بعد اسی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑ رہے ہیں،یہ جمہوری اور انتخابی عمل کے ساتھ ایک مذاق ہے،

قبل ازیں قومی اسمبلی کے سپیکرراجہ پرویزاشرف کا کہنا تھا کہ پائیدار سیاسی استحکام یہ ایک مشترکہ ذمہ داری ہے اوراس کے لئے اجتماعی بصیرت کی ضرورت ہے سیاستدانوں کوملک کے لئے اپنی انائوں کوپس پشت ڈال دینا چاہیے

علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے رہنما سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ 9سیٹیں اور ایک خان،کیسے جیتے گا یہ کپتان،آپ پارلیمنٹ سے استعفے دیکر پھر کیوں الیکشن لڑ رھے ہیں۔کیا پوری تحریک انصاف کو ضمنی الیکشن کیلیے کوئی اور موزوں امیدوار نہیں مل رھا۔بہتر ہو گا صوبائی حلقوں سے بھی خود خان صاحب امیدوار بن جائیں۔قوم کو امریکی غلامی سے نجات دلانے کا اعلان کرنیوالا اب دوستی کے ترلے لے رھا ہے مخالفین کے اثاثے بیرون ملک ہونے کا طعنہ دینے والے کی اولاد کون سا اثاثہ ہے۔قوم کا مسیحا بننے والا ایکٹر اپنی اولاد کو پاکستان میں رکھنا پسند نہیں کرتا۔ خان صاحب کے دو نشان،یو ٹرن اور دوغلا پن ہیں پی ٹی آئی کے بھونپو روزانہ حکومت جانے کی باتیں کر کے نئے جھوٹ کی تیاری کرتے ہیں۔

الیکشن مہم میں سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا،علی زیدی

سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کی سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی استدعا مسترد کردی

ہ سازش کے تحت بلدیاتی انتخابات میں تاخیرکی جارہی ہے،

Comments are closed.