عمران خان کو جیل میں سہولیات،رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

جیل کے اندر ہوتے ہوئے بھی عمران خان دیسی گھی میں بنے کھانے کھا رہے ہیں
imran

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں ملنے والی سہولیات بارے حکومت نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کروا دی ہے

سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل نے سربمہر رپورٹ جمع کروائی ہے، عمران خان توشہ خانہ کیس میں سزا ملنے کے بعد اٹک جیل میں قید ہیں، عمران خان سے انکے وکیل اور اہلیہ کی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں،آئی جی پنجاب بھی کل عمران خان کو ملے، سپریم کورٹ نے عمران خان کو ملنے والی سہولیات کی تفصیلات طلب کی تھیں جس پر اٹارنی جنرل نے آج چیف جسٹس آفس میں سربمہر رپورٹ جمع کروائی ہے،

عمران خان کو جیل میں سہولیات دی جا رہی ہیں، عام قیدیوں کی نسبت عمران خان کو جیل میں زیادہ ریلیف دیا گیا ہے ، جیل کے اندر ہوتے ہوئے بھی عمران خان دیسی گھی میں بنے کھانے کھا رہے ہیں، عمران خان کو دیسی گھی میں کبھی مٹن ، تو کبھی چکن بنا کر دیا جاتا ہے تا ہم اسکی عمران خان کو ادائیگی کرنا ہوتی ہے،

اٹارنی جنرل نے جو رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی وہ پنجاب کے محکمہ جیل خانہ جات نے اٹارنی جنرل آفس میں دی تھی، میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کو جیل میں چہل قدمی کی بھی اجازت ہے،عمران خان کو بہتر کلاس کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں
jail menu

سپرنٹنڈٹ اٹک جیل کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ 6 صفحات پر مشتمل ہے ،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم کے ساتھ والے بیریکس کے بلاکس خالی کرا دیئے گئے، چیئرمین پی ٹی آئی کو ڈائٹ فوڈ ان کی مشاورت سے دیا جاتا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کو پیر سے اتوار تک ان کو ناشتے میں بریڈ، آملیٹ، دہی اور چائے دی جاتی ہے،لنچ میں پیر کو سبزی، روٹی، سلاد اور دہی دیا جاتا ہے ، منگل کو دال چنے ،بدھ کو دال ماش دی جاتی ہے،جمعرات کو دال، جمعے کو سبزی،ہفتے اور اتوار کو بھی دال دی جاتی ہے،ڈنرمیں دال چاول، دہی اور سلاد دیا جاتا ہے،ملزم کی ڈیمانڈ پر ہفتے میں دو بار دیسی مرغی اور ایک بار چھوٹا گوشت دیسی گھی میں تیار کرکے فراہم کیا جاتا ہے،موسمی پھل بھی فراہم کئے جاتے ہیں،18 اگست کو سیل کے واش روم کی مرمت کرکے اس کی دیوار مزید پانچ فٹ اونچی کی گئی،ملزم کو جس سیل میں رکھا گیا ہے اس کی مرمت کی گئی، سیل کا فرش سیمنٹ کا ہے،ایک پنکھا لگا ہوا ہے،واش روم کے اندر پورٹا کمپنی کا کموڈ، مسلم شاو،ٹشو اسٹینڈ لگائے گئے ہیں،وضو کےلئے واش روم کے باہر واش بیسن لگایا گیا ہے، ملزم کا سیل بیک سائیڈ سے ہوا کے لئے کھلا ہے، سیل کے اس ایریا میں ملزم واک کرسکتا ہے،ملزم کو ایک میٹریس، چار تکیے، ٹیبل، کرسی ، جائے نماز اور ایئر کولر کی سہولت دی گئی ہے،ملزم کو قرآن پاک انگریزی ترجمے کے ساتھ فراہم کیا گیا ہے، 25 کتابیں پڑھنے کے لئے دی گئی ہیں،رملزم کو 21 انچ ایل ای ڈی ٹی وی کی سہولت فراہم کی گئی ہے، ملزم کے سیل کی صفائی کے لئے 2 سینیٹری ورکرز موجود ہیں ،اٹک جیل میں کی سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لئے دیگر جیلوں کے 53 افسران کو تعینات کیا گیا ہے، چار اے ایس پی رینک کے پولیس افسران تین شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں،ملزم اور سٹاف کی نقل وحرکت چیک کرنے کے لئے 3 کیمرے نصب کئے گئے ہیں، ڈیوٹی دینے والے سٹاف کو دو وائرلیس فون دیئے گئے ہیں،فیملی کے لئے منگل دن 2 بجے، وکلا کے لئے جمعرات کا دن ملاقات کے لئے مقرر کیا گیا ہے،ملاقاتوں کے دوراں سخت سیکیورٹی کے انتظامات کئے جاتے ہیں،اس وقت اٹک جیل میں 982 قیدی قید ہیں،وکیل نعیم حیدر پنجوتھا، اہلیہ بشری بی بی، عمیر خان نیازی، بابر اعوان اور لطیف کھوسہ ملاقاتیں کرچکے ہیں،چیئرمین پی ٹی ائی کی طبی چیک اپ کے لئے پانچ ڈاکٹرز کا پینل ہر وقت موجود ہوتا ہے،

عمران خان کو جیل میں بیرک نمبر تین الاٹ کیا گیا ہے، عمران خان صبح 11 بجے ناشتہ کرتے ہیں، اورانہیں فروٹ بھی دیا جا رہا ہے، 22 اگست کو محکمہ جیل خانہ جات کے ترجمان نے واضح کیا تھا کہ عمران خان کو جیل قوانین کے مطابق تمام سہولتیں فراہم کی جا چکی ہیں جس میں نیا باتھ روم بھی بنوا دیا گیا ہے جس کی دیواریں 5 فٹ اونچی ہیں واش روم میں ویسٹرن کموڈ اور واش بیسن بھی ہے

ترجمان محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق عمران خان کیلئے بنائے گئے باتھ روم میں باتھ سوپ ، پرفیوم، ائیر فریشنر، تولیہ اور ٹیشو پیپر بھی موجود ہیں،کمرے میں بیڈ ، تکیہ ، میٹرس، میز ، کرسی، ائیر کولر ایگزاسٹ فین بھی موجود ہے، فروٹ، شہد، کھجوریں، جائے نماز انگریزی ترجمے والا قرآن مجید اورکتابیں بھی فراہم کی گئی ہیں

عمران خان کو جب زمان پارک سے گرفتار کر کے اٹک جیل لے جایا گیا تھا تو ابتدائی ایام میں عمران خان کو جیل میں مشکلات کا سامنا تھا ، انکو ایک چھوٹی سی بیرک میں رکھا گیا تھا اور واش روم بھی اسی بیرک کے اندر ہی موجود تھا تا ہم اب عمران خان کو جیل میں سہولیات ملنے لگ گئی ہیں،

اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل

جیل اسی کو کہتے ہیں جہاں سہولیات نہیں ہوتیں،

چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک مزید مقدمہ درج کر لیا گیا

نشہ آور اشیاء چیئرمین پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں پہلی لڑائی کی وجہ بنی،

بشریٰ بی بی نے شوہر کے لئے چار سہولیات مانگ لیں

پی ٹی آئی کورکمیٹی میں اختلافات،وکیل بھی پھٹ پڑا

واضح رہے کہ پانچ اگست 2023 کو ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تین برس قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جس کے بعد انہیں لاہور سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا، عمران خان اٹک جیل میں ہی قید ہیں، انہیں اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے لئے بشریٰ بی بی نے پنجاب کے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دائر کی گئی تھی،بشریٰ نے وزارت داخلہ پنجاب کو لکھے گئے خط میں عمران خان کو زہر دیئے جانے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر پر دو قاتلانہ حملے ہوئے لیکن ملزمان گرفتار نہ ہوئے، خدشہ ہے کہ انکو جیل میں زہر نہ دے دیا جائے، اسلئے انہیں گھر کے کھانے کی اجازت دی جائے،

Comments are closed.