کرپشن کی وجہ سے صفائی نہیں ہوتی،عمران خان کو کراچی کی کرپشن نظر کیوں نہیں آتی؟ مصطفیٰ کمال

0
40

سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عمران خان صرف اسلام آباداوربنی گالہ کے وزیراعظم نہیں ،عمران خان کراچی کے بھی وزیراعظم ہیں، کراچی کیوں نہیں آتے؟عمران خان کرپشن کےخلاف ہیں،کراچی کی کرپشن کیوں نہیں نظرآتی ؟کراچی نہیں،پورا پاکستان تباہ ہورہاہے،وزیراعلیٰ اور گورنرسندھ سےاپیل کرتاہوں معاملے پر نوٹس لیں،ڈسٹرکٹ چیئرمینز میں شرم ہے تو استعفیٰ دے دیں گے،چاروں ڈسٹرکٹ چیئرمینز اورمیئرکراچی خود کو احتساب کےلیے پیش کریں،میری نوکری ختم ہوگئی اس لیے رات میں آزاد کشمیر جارہاہوں،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سابق سٹی ناظم کراچی مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے لیےجان دینے کوتیارہوں ،کراچی اور اس کے شہریوں سے پیار کرتا ہوں ،کراچی کو اجاڑ دیا گیا ہے،میں نے انا کا مسئلہ نہیں بنایا،پروجیکٹ ڈائریکٹر بننے کےلیے تیار ہوں،

مصطیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیوایم ارکان نےفون کرکےکہاصفائی کےمعاملے پرآپ کےساتھ ہیں،اعلان کے بع دتمام شعبوں کے افراد نے کہا کام کریں گے،میں نے کہا 3ماہ میں دن رات کام کریں گے،اختیارات کے مطابق لائحہ عمل کا اعلان کردیا،میئرصاحب نے4اضلاع کے اختیارات دیئے تھے،کراچی کےلیے اس سے نچلا عہدے بھی ملے تیار ہوں، کل رات2 گھنٹے میں عہدہ تسلیم کرکے پوزیشن سنبھال لی

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ میں نے کہا پہلےدیئے گئے اختیارات کا استعمال کرنا ہے،سب سےکہا کسی سے مدد نہیں لیں گے ،فوری کام شروع کریں گے،پوری دنیا کے سامنے میئرکراچی کوباس تسلیم کیا،میں نے کہا باس کو دن رات رپورٹ کرکے الرٹ کروں گا ،رات ڈھائی بجےمیئرصاحب کوفون کیا جوانہوں نےنہیں اٹھایا،پارٹی چیئرمین ہوں،ایم پی اےاورسینیٹر بھی رہا ،کراچی کےلیے اس سے بھی کم پیشکش ہوتی توقبول کرلیتا

پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ آج میں نے آزاد کشمیر جانا تھا،چند گھنٹے پتہ چلا میئرصاحب نے معطل کردیا ہے،میں کوئی مذاق نہیں کررہا،ایمانداری سے کام کیا ،5سال میں اپنی راتوں کی نیندیں قربان کیں ،میراکوئی بینک بیلنس نہیں،کوئی شادی ہال نہیں بنایا ،چند گھنٹے پہلےپتہ چلا میئرصاحب نے معطل کردیا ہے،کراچی کو کہاں سے کہاں چھوڑ کرگیا تھا ،فلائی اوور،انڈرپاس،اسکول،سڑکیں اسپتال نہیں مانگ رہے ،صرف یہ کہہ رہے ہیں شہر سےکچرا اٹھا دیں،کراچی میں بارش سے ہمارے بچے مررہےہیں،

مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے لوگو، میں سیاست نہیں کررہا ،سیاست کررہاہوتا تو اپنے دشمن کو باس تسلیم نہ کرتا،کچراصاف کرسکتےہیں،کسی سےچندہ نہیں مانگا ،صرف کچرا صاف کرنے کےلیےاختیارات مانگے ،صرف یہ پوچھا کہ جن سوئپرز کو تنخواہ دی جاتی ہے وہ کہاں ہیں؟یہ کرپشن کررہے ہیں اس لیے شہر سے کچرا نہیں اٹھ رہا،کام کرائیں گےتو تنخواہ دینی پڑے گی،جیب میں نہیں جائےگی،

مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ گلشن اقبال میں16کروڑکا مکان خریدا گیا،کہاں سے آئے پیسے؟یہ کراچی والوں کو اپاہج کررہے ہیں ،میں نے اپنا رتبہ نہیں دیکھا،میرے کارکنان ایک آواز پر آگئے،ہم شہرصاف کردیتےلیکن یہ ڈرگئےمعاملات کھل جائیں گے،آج بھی کہہ رہا ہوں باس کا نام ای سی ایل میں آنا چاہیے، ڈسٹرکٹ چیئرمینز کا نام بھی ای سی ایل میں آناچاہیے،کل سے آج تک فون کرنے والوں کا شکریہ اداکرتاہوں،ایم کیوایم ارکان کہہ رہے ہیں آپ کے ساتھ کام کرنے کوتیار ہیں ،یہ ابتدا ہے، آپ کو چھوڑوں گا نہیں،

سابق سٹی ناظم کا مزید کہنا تھا کہ جہاں رات2بجے اجلاس بلایاتھا،اب وہاں کچرااٹھ رہا ہے ،اب پریس کانفرنس وہاں کریں گے جہاں کچرا ہوگا،کہہ رہے ہیں دفتر آوَ،کچرا تو روڈ پر ہےدفترکیوں آوَں؟سارے معاملات دفترمیں ہی خراب ہورہے ہیں ،مجھے رات2بجے فون آتاتوافسر کے گھر جا کر خیریت پوچھتا،منافقین کراچی والوں کے سامنے آگئے ہیں ،ابھی بھی پیشکش کررہاہوں جس دن اختیارات دوگے3ماہ بعد شہر صاف ہوگا،

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ عمران خان صرف اسلام آباداوربنی گالہ کے وزیراعظم نہیں ،عمران خان کراچی کے بھی وزیراعظم ہیں، کراچی کیوں نہیں آتے؟عمران خان کرپشن کےخلاف ہیں،کراچی کی کرپشن کیوں نہیں نظرآتی ؟کراچی نہیں،پورا پاکستان تباہ ہورہاہے،وزیراعلیٰ اور گورنرسندھ سےاپیل کرتاہوں معاملے پر نوٹس لیں،ڈسٹرکٹ چیئرمینز میں شرم ہے تو استعفیٰ دے دیں گے،چاروں ڈسٹرکٹ چیئرمینز اورمیئرکراچی خود کو احتساب کےلیے پیش کریں،میری نوکری ختم ہوگئی اس لیے رات میں آزاد کشمیر جارہاہوں،

Leave a reply