عمران خان کی تین مئی تک عبوری ضمانت منظور

ik in court

افسران کیخلاف بغاوت پر اُکسانے کا کیس ،عمران خان کی تین مئی تک عبوری ضمانت منظور کر لی گئی،

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی ایک لاکھ مچلکوں کی عوض ضمانت منظور کرلی ،عمران خان کی تھانہ رمنا میں درج غداری کے مقدمہ میں ضمانت منظورکی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی،ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ عمران خان خود کہتے ہیں اب عدالت آئیں اور بعد میں کہتے ہیں سیکورٹی خدشات ہیں،وکیل عمران خان نے کہا کہ عدالت سے استدعا ہے تمام کیسز ایک ساتھ ہی رکھے جائیں،ایف ایٹ کچہری میں قتل بھی ہو گیا ادھر کیسے پیش ہوں،ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ عمران خان کی درخواست آتی ہے اور سماعت کیلئے مقرر ہو جاتی ہے، کسی اللہ دتہ کی درخواست کو بھی عمران خان کی طرح ٹریٹ کیا جانا چاہیے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کبھی ایسا ہوا کہ آپ کسی اللہ دتہ کیلئے پیش ہوئے ہوں؟

سلمان صفدر نے عدالت میں کہا کہ مئی میں عدالتوں کی منتقلی کا عمل ہوگا تو وقت چاہیے ہوگا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کی منتقلی کا مسئلہ ہمارا ہے آپکا نہیں ، عدالت نے فریقین کو نوٹسسز جاری کر دیئے،عدالت نےعمران خان کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کر دی،عدالت نےعمران خان کے وکلاء سے آئندہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لئے،عدالت نے عمران خان کی 3 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی

قبل ازیں حریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے ،اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچنے پر عمران خان کی گاڑی کو احاطہ عدالت داخل ہونے سے روک دیا گیا، عمران خان کے ہمراہ پارٹی رہنما ،کارکنان بھی موجود تھے، عمران خان کے وکلا کی جانب سے عمران خان کی گاڑی کو عدالتی احاطے میں داخلےکی اجازت کے لیے درخواست دائرکردی گئی ، جس میں کہا گیا کہ عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں ان کی جان کو خطرات ہیں ان کی گاڑی کو عدالتی احاطےمیں داخلےکی اجازت دی جائے، عمران خان کی گاڑی کو اندر جانے کی اجازت نہیں ملی جس کے بعد عمران خان پیدل عدالت گئے، اس موقع پر عمران خان کے گرد اہلکاروں نے حفاظتی شیلڈ اٹھا رکھی تھیں

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے

زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

زمان پارک، اسلحہ ملا،شرپسند عناصر تھے،آئی جی سب دکھائینگے،وزیر داخلہ

اس بار تو پولیس نے آپ پر ڈکیتی کی دفعہ بھی لگا دی ہے

Comments are closed.